10 May 2020 - 23:56
News ID: 442689
فونت
افغانستان میں ہونے والی تازہ ترین خونریز جھڑپوں میں 122 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے کی فوج کے ترجمان ایمل خان مومند نے آج بروز اتواراعلان کیا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے غزنی، پکتیکا شاہراہ کو کھولنے کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک سو مسلح افراد کو ہلاک اور 39 کو زخمی کر دیا۔

ایمل خان مومند کا کہنا تھا کہ 6 روز سے جاری اس آپریشن میں جو کل ختم ہوا 2 افغان فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

درایں اثناء پکتیا کے گورنر ہاوس کے ترجمان عبدالله حسرت نے بھی آج کہا کہ پکتیا کے دند پتان علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہوئے ابھی تک اس فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب افغانستان کے شمالی علاقے بلخ کی پولیس کے ترجمان عادل شاہ عادل کا کہنا تھاکہ طالبان کی جانب سے ایک پولیس تھانے کو آگ لگانے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور7 لا پتہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے تھانے کو آگ لگا دی اور جب امدادی فورسز وہاں پہنچین تو طالبان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ادھرافغانستان کی وزارت داخلہ نے آج کہا کہ لوگر کے محمد آغہ علاقے میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 11 طالبان ہلاک اور 4 گرفتار ہوئے۔ جبکہ قندھار میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 2 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬