19 May 2020 - 13:28
News ID: 442766
فونت
حجت الاسلام مظہر حسین شہیدی:
پاکستان کے استاد و مفکر نے بیان کیا : صیہونی ظالم حکومت کی طرف سے خطے میں خاص کر فلسطین پر ظالمانہ اقدام بعضی عرب ممالک کی خیانت کی وجہ سے ہے ۔

عالمی یوم قدس کے نزدیک ہونے کے ساتھ « معملولی تعلقات بنانے کے ارادے پر عرب حاکموں کا اصرار اور عوام کی مخالفت » کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر قم میں عربی زبان میں منعقد ہوئی ۔

اس ویڈیو کانفرنس میں ھندوستان و پاکستان کی مشہور شخصیت مانند مظفرپور کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب اور پاکستان کے محقق و استاد حجت الاسلام مظہر حسین شہیدی نے شرکت کی اور اہم عناوین خاص کر عرب ممالک کی طرف سے صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ معمولی تعلقات کو بحال کرنے کے لئے بنائی جا رہی سیریل و فیلم پر تنقید کرتے ہوئے تبادل خیال کیا گیا ۔

پاکستان کے استاد و مفکر حجت الاسلام مظہر حسین شہیدی نے بیان کیا : صیہونی ایک ظالم و نسل پرست حکومت ہے جو امریکا شیطان بزرگ کے ساتھ مل کر خطے کے امن کو پامال کر رہا ہے اور اپنے خبیثانہ اقدم کے ذریعہ بے گناہ فلسطینوں کا حق غصب کر رہی ہے ۔

انہوں نے بعض اسلامی ممالک کی خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خطے کے بعض عربی و اسلامی ممالک کو کبھی بھی اپنے عوام سے ہمدرد نہیں رہی ہے بلکہ ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد و عیش و نوش کے حصول کے لئے عوام کو اپنا شکار بنا رکھا ہے اور ملک و عوام کے خلاف دشمن کی ہر سازش میں ان کے ساتھ ہے۔

پاکستان کے استاد و مفکر نے کہا : بعض کم فکر عرب ممالک اس خام خیالی میں ہیں کہ صیہونی حکومت سے ان کی دوستی ان کو ہر مشکلات سے نجات دلا دیگی حالانکہ وہ فراموش کر چکے ہیں کہ یہ قوم آستین کے سانپ کی طرح ہے جیسے ہی موقع ملےگا ڈس لینگے ۔

مظہر شہیدی نے اس ویڈیو کانفرنس میں بیان کیا : صدی معاملہ یک غیر قانونی معاہدہ ہے فلسطین پر صیہونی حکومت نے ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے اس پر اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ پھر مذاکرہ کس بات کا وہ سرزمین جس کی ہے اس کو واپس کیا جائے اور کسی کو حق نہیں ہے اس سلسلہ میں معاہدہ یا مذاکرہ کرے ۔

انہوں نے کہا : اگر اسلامی قوم رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے فرمان پر عمل کی ہوتی اور ان کی حکیمانہ نصیحت پر توجہ کرتی تو آج فلسطین کی مکمل سرزمین فلسطینوں کے پاس ہوتی مگر بعض عرب حکام نے یہودی خون کا سند دیتے ہوئے سلامی قوم کے ساتھ غداری کی اور اب بھی صیہونی حکوت سے معمولی تعلقات قائم کرنے کے لئے فلم و سیریل کا سہارا لے رہے ہیں ۔ 

حجت الاسلام مظہر حسین شہیدی نے کہا : صیہونی ظالم حکومت کی طرف سے خطے میں خاص کر فلسطین پر ظالمانہ اقدام بعضی عرب ممالک کی خیانت کی وجہ سے ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ عربی ممالک کی اکثر حکومتیں صدی معاملہ سامنے آنے کے بعد اسلامی قوم کے درمیان اپنی اہمیت کھو دی ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ معلمولی تعلقات رکھنے پر مذمت کا سامنا کر رہی ہے ، اس وقت دو روش اختیار کی جا رہی ہے ، ظاہرا خود کو پوشیدہ کر لیا ہے اور فلسطین کی حمایت کا علان کر رہے ہیں اور یا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرتے ہوئے مخالفین کا سر کچل رہے ہیں کہ اس میں سعودی عرب ، بحرین اور عرب امارات سر فہرست ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬