07 June 2020 - 21:48
News ID: 442898
فونت
قتل اور نسل پرستی کے خلاف وائٹ ہاؤس، کیپیٹل ہل اور لنکنز میموریل کے سامنے مظاہرے کیے گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرے ایک تحریک میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیو یارک، کیلی فورنیا اور فلاڈیلفیا سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ واشنگٹن میں حکام کو فوج طلب کرنا پڑگئی۔

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف وائٹ ہاؤس، کیپیٹل ہل اور لنکنز میموریل کے سامنے مظاہرے کیے گئے۔

وائٹ ہاؤس کے اطراف ڈیڑھ کلومیٹر کا احاطہ رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی عوام اب قاتلوں کی سزا کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ امریکی نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں لہذا جارج فلائیڈ کے قتل سے شروع ہونے والے عوامی مظاہرے اب ایک تحریک میں بدیل ہوگئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬