‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2020 - 15:41
News ID: 442919
فونت
راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ:
راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ نے امریکا کی حالیہ جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسانی حقوق کے سلسلہ میں امریکا کا دعوا کھوکھلا ہے، حقیقت یہ کہ امریکا کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی حیثت نہیں ہے۔

راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ آخوند آنا محمد پروانہ نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں جارج فلویڈ کی موت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عوام کے ساتھ امریکی مسلح فورسز کے برتاو نہایت ظالمانہ ہیں، امریکا کے یہ اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس ملک میں جہاں انسانی حقوق اور ازادی بیان و عقیدہ کی گفتگو ہے ہم وہاں انسانوں کو کچلنے اور بے گناہوں کو مکمل بے رحمی کے ساتھ قتل کئے جانے کے شاھد ہیں ، انتظامیہ کے ہاتھوں اس طرح کے اقدامات ملک میں قبائلی پرستی کی نشانی ہے۔

آخوند پروانہ نے مزید کہا: امریکا کے حالیہ اقدامات اس بات کے بیانگر ہیں کہ امریکا اور اسرائیل  اور اس کے دیگر اتحادی حقیقی دھشت گرد ہیں کہ جن کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اھمیت نہیں ہے اور اس طرح کی جناتیں انجام دینے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے دنیا میں امریکا کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس ملک دیگر صدور نیز ان کے الہ کاروں نے اسلامی ممالک کے ساتھ جو کچھ انجام دیا ہے ایک دن خود کے ساتھ انجام پائے گا اور اسلامی ممالک میں چھڑی جنگ خود ان کی ڈیوڑھی تک پہونچے گی ۔

راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ نے امریکا کی حالیہ جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسانی حقوق کے سلسلہ میں امریکا کا دعوا کھوکھلا ہے، حقیقت یہ کہ امریکا کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی حیثت نہیں ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬