11 June 2020 - 16:03
News ID: 442922
فونت
مفسر قرآن، معروف خطیب اہلبیتؑ عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم کہولت سنی اور کمزوری کی وجہ سے ان کی مرض میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین و مایہ ناز خطیب حجت الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری شدید مریض ہونے کی وجہ سے استپتال کے آئی سی یو میں ایڈمیڈ ہیں ۔

موصلہ رپورٹ کے مطابق مفسر قرآن، معروف خطیب اہلبیتؑ عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم کہولت سنی اور کمزوری کی وجہ سے ان کی مرض میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

ان کی مرض اور اعصابی و دماغی بیماریوں کے سبب وہ گزشتہ سالوں سے نشتر پارک میں ہونے والے مرکزی عشرہ مجالس سے بھی خطاب نہیں کر پارہے تھے۔

گزشتہ روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ نےتمام مومنین سے علامہ طالب جوہری کی صحت یابی کیلیے دعاکی درخواست کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬