19 June 2020 - 21:42
News ID: 442973
فونت
بحرین کی سینٹر جیل کے اہلکاروں نے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا بپا کرنے کی بنا پر قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر تین کے قیدیوں نے جمعرات کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی یاد مجلس عزا بپا کی جس کے بعد انہیں جیل اہلکاروں نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر قیدیوں نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔ کہا جا رہا ہے کہ عزاداری کرنے والے قیدیوں پر تشدد کا حکم جیل کے سربراہ ہشام الزیانی نے براہ راست دیا تھا۔

بحرین کی سینٹرل جیل کے اہلکار سے اس پہلے بھی قیدیوں کو تلاوت قرآن کریم، شب قدر کے اعمال بجا لانے اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے خلاف تشدد معمول بن چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬