20 June 2020 - 18:44
News ID: 442979
فونت
حسن شاکر الکعبی :
عراقی پارلیمنٹ میں البدر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگرد گروہ عراقی امن و امان و استحکام کو برباد کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی فورسز کی موجودگی میں ان دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں البدر اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے ایک گفتگو میں عراق سے تمام امریکی فورسز کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔

حسن شاکر الکعبی نے کہا ہے کہ عراق سے تمام امریکی افواج کا اخراج ملکی امن و امان و سالمیت میں استحکام کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی فورسز کا اخراج عراقی عوام کی نظر میں داعش سمیت متعدد دہشتگرد گروہوں کے بارے میں ایک واضح تصویر کو تشکیل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ عراقی امن و امان و استحکام کو برباد کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی فورسز کی موجودگی میں ان دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور البدر پارلیمانی اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے کہا کہ عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور ان کی جانب سے ملکی خودمختاری و حق حاکمیت کی خلاف ورزی کبھی بھی ملکی امن و امان و استحکام میں اضافے کا سبب نہیں بن سکتی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ملک میں موجود بعض غیر ملکی فورسز دہشتگرد گروہوں کی مدد میں ملوث ہیں جبکہ دہشتگرد گروہوں کو ان کی مالی، لاجسٹک و اسلحے پر مبنی مدد کے بارے میں متعدد ویڈیو و دوسرے ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عراق سے امریکی انخلاء کے بارے میں عراقی دارالحکومت میں بغداد و واشنگٹن کے درمیان حال ہی میں ایک مذاکراتی دور بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں دونوں فریقوں کی جانب سے منتشر ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مستقل بنیادوں پر عراق کے اندر موجود نہیں رہنا چاہتا اور نہ ہی کوئی نیا فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬