28 June 2020 - 14:56
News ID: 443029
فونت
آیت الله صدیقی:
تہران کے امام جمعہ نے حوزہ کو جہاد کا سنگر اور انسان سازی کا کارخانہ جانا ہے اور کہا : طالب علم ہونا قرآن و اہلبیت و عترت کی نوکری کرنا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے اسی مدرسہ میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : مومن سیر و سلوک کے راہ میں کبھی بھی نا امیدی میں مبتلی نہیں ہوتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ پروردگار طالب علموں کو پسند کرتا ہے اور اس سے بڑا افتخار پایا نہیں جاتا ہے بیان کیا : طالب علمی کے بے شمار برکات ہیں ، عزت ، شہرت اور بزرگی حاصل ہوتی ہے ۔

آیت‌ الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علم علم و آگاہی حصول کرنے کا سب سے نزدیک راستہ ہے بیان کیا : طالب علم آیات و روایات کے ذریعہ معرفت کے عظیم خزانے کو حاصل کرتا ہے حالانکہ دوسرے اس نعمت سے محروم ہیں ؛ مادی لحاظ سے الہی نعمات و روزی سے قانع ہے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس تاکید کے ساتھ کہ طالب علم ہونا قرآن و اہلبیت و عترت کی نوکری کرنا ہے بیان کیا : خداوند عالم بندوں کی روزی تقسیم کرنے والا ہے ؛ جو لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ طالب علم ہونے میں ان کے رزق و روزی میں کمی ہو جائے گی ان کی فکر غلط ہے کیوں کہ خداوند عالم روزی دینے والا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬