29 June 2020 - 15:20
News ID: 443037
فونت
تمام شرکاء اجلاس اس بات پر متفق نظر آئے کہ موجودہ وبائی صورتحال ابھی نہ جانے کتنی مدت تک جاری رہے گی لہذا احتاطی تدابیر کو روز مرہ زندگی کا شعار بناکر کاروبار زندگی اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کی دینی تنظیم انجمن شرعی شیعیان کے Philantrophy Chapter کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر خیر النساء اور اراکین ایڈوکیٹ منتظر مہدی الموسوی، غلام محمد ناگو کی جانب سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے محبوب ملت کانفرنس ہال میں تنظیم کے خانہ نظربند صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ہدایات پر معتدد علماء دین اور ڈاکٹر صاحبان کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں موجودہ وبائی صورتحال میں چار ماہ سے معطل ناگزیر دینی سرگرمیوں بالخصوص نماز جمعہ کی بحالی کے امکانات اور اس حوالے سے احتیاطی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران علماء دین نے نماز جمعہ کی شرعی اہمیت اور موجودہ وبائی حالات کے تناظر میں نماز جمعہ کے انعقاد کے حوالے سے شرعی احکامات اور لوازمات کا خلاصہ بیان کیا اور ڈاکٹر صاحبان نے اجتماعات میں وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے لازمی احتیاطی تدابیر اور طور طریقوں کی وضاحت کی۔

تمام شرکاء اجلاس اس بات پر متفق نظر آئے کہ موجودہ وبائی صورتحال ابھی نہ جانے کتنی مدت تک جاری رہے گی لہذا احتاطی تدابیر کو روز مرہ زندگی کا شعار بناکر کاروبار زندگی اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬