30 June 2020 - 12:53
News ID: 443040
فونت
تہران کے وکیل نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے وکیل علی القاصی مهر نے ایرانی عدلیہ کی اعلی کونسل کے اجلاس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق کیے گئے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے ان 36 افراد کے جرم کو قتل اور دہشت گردانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لسٹ میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور ان کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور چند دیگر شہید ہوگئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬