06 July 2020 - 01:39
News ID: 443087
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(8 )؛
سرزمین بنارس ھندوستان کے عظیم المرتب شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ضمیر الحسن رضوی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل پیش کیا اور کہا: مملکت آل یھود کی ذلیلانہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی بنارس سے رپورٹر کے مطابق، حوزہ علمیہ جوادیہ کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار ، عظیم المرتب شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ضمیر الحسن رضوی نے اپنے مذمتی بیانیہ میں سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل ظاھر کیا اور کہا: مملکت آل یھود کی ذلیلانہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہم مملکت آل یھود کی طرف سے اس عمدی ذلیلانہ حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اسکو آبروے تشیع مرجعیت کی علنی فتح کا حسین شاہکار سمجھتے ھیں کیوں کہ جب شکست کا جوتا منہ پر پڑ تا ہے تو کھسیاہٹ انسان کو بوکھلا کر ایسی ہی رکیکانہ حرکتیں کرنے پر مجبور کر دیتی ہے ۔

ظاھر ہے اس سے نہ تشیع کمزور ہوتی ہے نہ مرجعیت مگر شیعوں کو ایک ٹھیس سی ضرور پہونچتی ہے اسی کے رد عمل میں احتجاج ہمارا مسلکی اور دینی فرض ہےجو ہم کر رہے ہیں الشرق الاوسط کے مدیر کوہوش میں لانے کے لیے یہ ضروری ہے اس خر دماغ کو کاش سمجھ میں آجاے کہ وہ توبہ کرلے خداے کریم ہمارے تمام مراجع عظام کو عمر نوح عطا فرماے اورسایہ ھمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬