07 July 2020 - 02:11
News ID: 443095
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(۱۱)؛
بنیاد اختر تابان کے مدیر سید کاظم رضوی حفید علامہ سعید اختر رضوی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توھین پر مذمتی بیانیہ صادر کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، بنیاد اختر تابان کے مدیر سید کاظم رضوی حفید علامہ سعید اختر رضوی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توھین پر مذمتی بیانیہ صادر کیا۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یرفع اللہ الذین آمنوا منکم والذین اوتوا العلم درجات ۔ سورہ مجادلہ(آیت 11)

"شرق الاوسط" اسلام دشمن طاقتوں سے وفاداری کا فرض نبھا رہا ہے

سعودی نیوز پیپر ''شرق الاوسط" کی جانب سے مرجع عالیقدر اسلام حضرت آیت اللہ العظمی السید سیستانی دامت برکاتہ کے توھین آمیز کارٹون کی اشاعت نے بلا تفریق مذھب و ملت دنیائے اسلام کی مقتدر اور با بصیرت شخصیات کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

مسلمان نما سعودی عرب یقینا اس عمل کے تناظر مین اسلام دشمن طاقتوں سے وفاداری کا فرض نبھا رہا ہے ۔

قرآنی تعلیمات کے روشنی میں علمائے دین شعائر الہی کے مصادیق میں شامل ہیں اور شعائر الہی کا احترام ہر حال میں واجب ہے۔

لھذا ھمارا مطالبہ ہے کہ روزنامہ شرق الاوسط اپنے غیر اسلامی حرکت کی جلد سے جلد معافی مانگے اور حکومت اس جرم کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دینے کا اعلان کرے۔

ہم اور ہمارا ادارہ حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی و دیگر تمام مراجع کرام کی پر زور حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب اور وہاں سے شائع ہونے والے روزنامے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

والسلام
سید کاظم رضوی حفید علامہ سعید اختر رضوی
مدیر و موسس بنیاد اختر تابان
قم ایران

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬