09 July 2020 - 13:24
News ID: 443118
فونت
حجت الاسلام علی فضل الله لندن میں منعقدہ تیرہویں انجمن وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی و ہمدلی کی تاکید کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے لندن میں منعقدہ ترہویں انجمن وحدت اسلامی کانفرنس میں اسلام میں بھائی کی اہمیت کے عنوان سے اپنے ویڈیو کانفرنس میں بیان کرتے ہوئے کہا : اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے بہت ہی سخت حالات سے گزر رہے ہیں ۔

انہوں نے اسلامی قوم کے درد و غم کی سب سے اہم وجہ دینی بھائیوں کے در میان دوری اور اختلاف جانا ہے اور وضاحت کی : ہم لوگ اس وقت ایسے مقام پر ہیں کہ اسلامی بھائی ، اہل تسنن و شیعوں کے درمیان تعلقات و روابط دوستانہ و محبت کی حاکمیت ہو اور ایمانی بھائیوں کے درمیان کسی بھی طرح کا اختلاف نہیں پایا جانا چاہیے ۔

حجت الاسلام علی فضل الله نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : ہمارا نعرہ یہ ہے کہ اہل سنت شیعوں کے بھائی ہیں اور شیعہ اہل سنت کے بھائی ہیں ، لیکن بعض لوگوں نے اپنی برادری کو پارٹی ، گروپ اور تحریک تک محدود کر رکھی ہے اور اس دائرے سے باہر کو عقاب و گناہ کا مستحق سمجھتے ہیں حالانکہ ہم لوگوں کو کینہ ختم کر دینا چاہیئے اور ایک دوسرے کی مدد کریں تا کہ ہمدلی و یکجہتی تک پہوچ سکے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬