13 July 2020 - 11:29
News ID: 443158
فونت
الفتح اتحاد:
عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد نے عراق کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابومهدی المهندس کے قتل کا مقدمہ اقوام متحدہ میں فوری طور پر درج کرانے کے لئے اقدام کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی فارس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، الفتح اتحاد نے عراق کی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں مقدمہ درج کرانے اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے عدلیہ اور خارجہ امور کے کمیشن پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔

الفتح اتحاد نے اسی طرح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی شناسائی کے لئے ڈرون طیاروں کو استعمال کرنے کے امریکی اقدام کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں مذمت کرنے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ امریکہ کی جانب سے ملکوں کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے اور دشمنانہ اقدامات جاری رکھنے پر اقوام متحدہ جرات مندانہ موقف اختیار کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعتراف کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے دیا تھا۔ عالمی سطح پر امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬