15 July 2020 - 14:50
News ID: 443187
فونت
نیپالی وزیراعظم:
نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا دراصل نیپال کے علاقے بیرگنج میں تھا جہاں شری رام کا جنم ہوا تھا، یعنی شری رام جی اصل میں " نیپالی " ہی تھے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی ایکس پریس سے رپورٹ کے مطابق، نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا دراصل نیپال کے علاقے بیرگنج میں تھا جہاں شری رام کا جنم ہوا تھا، یعنی شری رام جی اصل میں " نیپالی " ہی تھے۔

نیپالی وزیر اعظم نے " بھانو جینتی" کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شری رام کی اصل جائے پیدائش، یعنی " اصل ایودھیا " نیپال میں ہے لیکن بھارتی ہندوؤں نے " ثقافتی توسیع پسندی"کا مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش میں جعلی ایودھیا بنا کر اسے دنیا بھر میں مشہور کردیا۔

شری رام کا اُتر پردیش سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ ان کی حکومت نیپال میں بالمیکی آشرم کے قریب تھی۔

ادھر نیپالی وزیراعظم کے اس دعوے پر بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپالی وزیرِاعظم اس بیان کی آڑ میں " چین کا کھیل " کھیلنے میں مصروف ہیں۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬