19 July 2020 - 19:43
News ID: 443215
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ؛
نجف اشرف کے امام جمعہ نے آئندہ کچھ دنوں میں مصطفی الکاظمی کا مختلف ممالک اور ایران کے سفر کا استقبال کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انحلا کی تاکید کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین القبانجی نے آئندہ کچھ دنوں میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا مختلف مملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفر کا استقبال کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انحلا کی تاکید کی ہے ۔

سید القبانجی نے بیان کیا : سعودی عرب ، ایران اور امریکا کے لئے وزیر اعظم کا سفر ایک مفید قدم ہے کہ اس سفر میں عراق کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے اور ملک سے امریکی فوج کے فوری انحلا کی تاکید کی جائے ۔

انہوں نے تاکید کی : عراق کسی بھی ملک سے دشمنی نہیں چاہتا ہے ؛ بلکہ تمام ہمسایہ ممالک و دنیا کے ساتھ پر امن زندگی بسر کرنا چاہتا ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے بیان کیا : مصطفی الکاظمی کی طرف سے عراق کے مختلف شہر کا دورہ جس میں کربلا معلی اور بصرہ شامل ہے ایک مثبت قدم ہے اور عراقی شہری اس سفر کے رونما ہونے والے اثرات احساس کرے نگے ۔

سید القبانجی نے وضاحت کی ہے اسی طرح بارڈر کے علاقے کے گذرگاہ منصوبہ اور بغیر نظارت کے عراق کے اندر سامان کے وارد ہونے کی روک تھام بھی ایک مفید قدم تھا اس منصوبے کو کامیابی کے ساتھ نافذ ہونا چاہیئے اور تمام سیاسی پارٹی حکومت کے مضبوط ہونے کے لئے عمل کریں ۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬