21 July 2020 - 23:58
News ID: 443244
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ اور بعض اڈیٹروں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ممبر اور خبرگان رہبری کونسل کے نمائندہ آیت اللہ مجتهد شبستری سے ملاقات و گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام محمدمهدی محققی اور بعض اڈیٹروں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ممبر اور خبرگان رہبری کونسل کے نمائندہ آیت الله محسن مجتهد شبستری کے دفتر میں ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام محمدمهدی محققی نے اس ملاقات میں سب سے پہلے اس حوزوی میڈیا کی فعالیت و کار کردگی کی رپورٹ پیش کی ۔

اسی طرح آیت الله مجتهد شبستری نے رسا نیوز ایجنسی کے تمام عملے کے لئے کامیابی کی امید کرتے ہوئے اس زمانہ کے حالات کو میڈیا کا زمانہ اور میڈیا ہونے کا دور جانا ہے اور سوشل میڈیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آج کل خبریں اور معلومات اور مسائل سوشل میڈیا میں رد و بدل ہو رہی ہیں اور ساری کتابیں اور لکھی گئیں جراید رشد و ترقی کر رہی ہیں ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ صحافت ایک نیک اور تاثیر گذار کام ہے بیان کیا : اگر یہ کام صحیح و سالم صورت میں انجام پائے تو سماج کی ثقافت اور تمام طبقات کے لوگ خاص کر جوانوں کی فکری ترقی میں مفید ثابت ہوگا ۔

انہوں نے نیوز ایجینسیوں کو ملک کی اندرونی و بیرونی خبر کی عکاسی کرنے میں کافی موثر جانا ہے اور بیان کیا : اس زمانہ میں لوگ نیوز ایجنسیوں کے ذریعہ ملک اور دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر ہوتا ہے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬