29 July 2020 - 16:36
News ID: 443309
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر سال حجاج بیت اللہ الحرام کے نام پیغام ارسال کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر سال حجاج بیت اللہ الحرام کے نام پیغام ارسال کیا۔ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

والحمد للہ رب العالمین و صلی اللہ علی محمد و آلہ الطاھرین و صحبہ المنتخبین

من تبعھم باحسان الی یوم الدین

حج کا موسم ہمیشہ عالم اسلام کی عزت و عظمت اور شگفتگی کے احساس کا موسم تھا، اس سال مومنین کے اندوہ و حسرت کا شکار اور عاشقوں کے فراق و ناکامی کے احساس میں مبتلا ہے۔ دل کعبہ کی غربت و تنہائی سے غربت و تنہائی کا احساس کر رہا ہے اور پیچھے رہ جانے والوں کی لبیک اشک و آہ سے لبریز ہے۔

یہ محرومیت قلیل عرصے کے لیے ہے اور خدا کی مدد و نصرت سے زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ لیکن درس یہ ہے کہ حج کی عظیم نعمت کی قدر جاننا پائیدار ہونا چاہیے اور یہ ہمیں غفلت سے رہائی دے۔ حریم کعبہ اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ اور ائمہ بقیع علیھم السلام کے حرم میں مومنین کے متنوع اور ہمہ گیر اجتماع میں امت اسلام کی عظمت و طاقت کے رمز و راز کو ہمیشہ سے زیادہ محسوس کرنا چاہیے اور اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

حج ایک بےنظیر فریضہ ہے ؛ اسلامی فرائض کے درمیان گیندے کا پھول ہے؛ گویا دین کے انفرادی، اجتماعی، زمینی و آسمانی، تاریخی اور عالمی تمام اہم پہلوؤں کا اس میں جائزہ لیا جائے گا۔ معنویت و روحانیت اس میں ہے، لیکن تنہائی گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کرنے کے بغیر۔ اجتماع اس میں ہے لیکن لڑائی، بدگوئی اور بدخواہی سے دور۔

مکمل متن کچھ ہی دیر میں پیش کیا جائیگا۔

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬