01 August 2020 - 17:11
News ID: 443339
فونت
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 2200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں۔

دارالحکومت میں 612 مساجد، 20 امام بارگاہوں اور 4 کھلے مقامات پر نماز عید کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس اور قبرستانوں کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں نماز عید کےموقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ رہی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے1500 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

کراچی میں بھی نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، شہر کے اکثر مقامات پرعید نماز میں کورونا ایس او پیز نظر انداز کئے گئے، اکثر نمازیوں نے ماسک بھی نہیں پہنے، ہاتھ بھی سینیٹائز نہیں کئے گئے اور لوگ نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۸/ن 

پاکستان: سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی
مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬