09 August 2020 - 08:42
News ID: 443401
فونت
حجت الاسلام علامہ محمد امین شہیدی :
سربراہ اُمت واحدہ پاکستان نے کہا کہ شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے تھے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قومی وحدت کونسل کے زیر اہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر قومی امام بارگاہ موسیٰ خیل کچئی کوہاٹ میں منعقدہ جلسہ میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان حجت الاسلام علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : آپ نے اپنی جان دیدی لیکن اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

ججت الاسلام امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے قوم کو شعور اور بیداری کا درس دیا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : شہید کی فکر کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے، شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬