09 August 2020 - 14:26
News ID: 443408
فونت
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے محرم الحرام کے حوالے سے بین المذاھب ھم آہنگی کی نشست میں کہا: اسلام کے معنی سلامتی کے ہیں جو اسلام کے دائرے میں آگیا وہ کامیاب ہوگیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے آج  ملبرون آسٹریلیا میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ بین المذاھب ھم آہنگی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام اور قرآن نے  تفرقہ اندازی کرنے والوں سے اظہار نفرت کا پیغام دیا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تمام مذاھب کے مقدسات کا احترام اسلام محمدی(ص) میں ہی نظر آتا ہے تاکید کی: تمام مذاھب سے تعلق رکھنے والوں کو امام حسین(ع) کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیام امام حسین(ع) نے پوری انسانیت کے وقار کو بلند کیا فرمایا: امام(ع) کی قربانی تمام مذاھب کے تحفظ کے لیے تھی آج تمام مذاھب کی عبادات کا وجود امام حسین(ع) کے مظلومانہ قربانی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج جو عناصر فرقہ پرستی اور نفرت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں در حقیقت ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہےکہا: ھمیشہ وہ لوگ دشمن کے آلہ کار بن کر انسان دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ہمیں ایسے عناصر کو جدوجہد کے ذریعے معاشرے سے دور کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج ہر شخص  تمام مذھبی رہنماؤں کو ایک پرچم کے نیچے دیکھنا چاہتا ہے اضافہ کیا: متحد رہنے میں ہی ملتوں اور ممالک کی کامیابی ہے اور دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ۔

آسٹریلیا کے اس برجستہ مبلغ نے آخر میں فرمایا: محرم الحرام تمام انسانیت کے لیے پیغام لاتا ہے کہ ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف کھڑے نظر آؤ یہی درس کربلا ہے جس کو اس دور میں عوام کے اندر پھیلانے ضرورت ہے۔/۹۸۸/ن

دین الہی دلوں کو جوڑنے اور ایک دوسرے کے عقیدے کے احترام کا درس دیتا ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬