13 August 2020 - 20:11
News ID: 443449
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملت و حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے، دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ملت و حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو نعمت آزادی جیسا عظیم تحفہ دیا کہا: قائد اعظم محمد علی جناح کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان بنانے میں بہت سی قربانیاں دی گئیں اور ملک کے تحفظ کے لیے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا کہا: آج ملک دشمن قوتیں کشمیر پر ظلم ستم کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ھیں جنہیں ہر صورت کامیاب نہیں ھونے دیں گے پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارا بچہ بچہ قربان ہونے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج ملک دشمن عناصر ملک کے اندر دھشت گردی اور فرقہ واریت کو ھوا دے کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ،
بقاء پاکستان کے لیے ھم سب ایک ہیں تاکید کی: پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، جیسا جزبہ ہر پاکستانی شہری میں پایا جاتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا:تمام سیاسی مذھبی جماعتیں بقاء پاکستان کے لیے متحد ہیں اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬