14 August 2020 - 20:02
News ID: 443456
فونت
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ، ایران میں نئے نمائندہ قائد و مدیر دفتر قائد کی جانب سے منتخب ہونیوالی نئی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم القدسہ، ایران : دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ شعبہ قم المقدسہ، ایران میں نئے نمائندہ قائد و مدیر دفتر قائد حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر علی نقوی کی جانب سے منتخب ہونیوالی نئی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اراکین دفتر نے بھرپور شرکت کی۔ نئی کابینہ میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں زیر تعلیم، وطن عزیر پاکستان سے تعلق رکھنے والے، ملک بھر سے ملت جعفریہ کے مخلص و محنتی علماء کرام اور پرعزم و بالجزم جوانان ملت کو طلاب حوزہ علمیہ قم القدسہ اور زائرین کرام کے حوالے سے ملی و قومی خدمات کے لئے منتخب کیا گیا۔

نئی کابینہ کے منتخب اراکین میں سے حجتہ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری (گلگت بلتستان) مسؤل دفتر، حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسین شاہ نقوی (سندھ) معاون شعبہ اجرائی، حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد حیدری (گلگت بلتستان) معاون شعبہ روابط، حجۃ الاسلام والمسلمین سید تجمل حسین نقوی(پنجاب) معاون شعبہ امور طلاب، حجۃ الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد (پنجاب) اور حجۃ الاسلام والمسلمین عادل حسین ذوالعینی (خیبر پختونخواہ) معاونین شعبہ امور مالیات، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد آصف (کوئٹہ۔بلوچستان) اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین بادشاہ نقوی (خیبر پختونخواہ) معاونین شعبہ فرھنگی و ثقافتی امور، حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی (بلوچستان) اور حجۃ الاسلام والمسلمین کمیل نورانی ( سندھ۔کراچی) معاونین شعبہ تبلیغ اور سید ناصر عباس نقوی انقلابی (پنجاب) معاون شعبہ زائرین، قم نے حلف برداری میں حصہ لیا۔ تقریب کا اختتام دعاء امام زمانہ سے کیا گیا۔

منجانب :دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم المقدسہ

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬