19 August 2020 - 01:29
News ID: 443487
فونت
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ:
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ نے اپنے تعزیتی بیانیہ میں مجمعِ جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ آیت اللہ محمد علی تسخیری کی مخلصانہ خدمات کو ناقابل فراموش بتایا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید عباس باقری نے اپنے تعزیتی خط میں عالم اسلام کے مسائل میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

مکمل تعزیت نامہ مندرجہ ذیل ہے:

اناللہ واناالیہ راجعون

موت العالِم موت العالَم

افسوس کے ساتھ یہ خبرِ غم موصول ہوئی ہے کہ طلایہ دارِ وحدتِ اسلامی اور عالمِ واراستہ حضرت آیت اللہ تسخیری رحمۃ اللہ علیہ نے داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارفانی کو الوداع کہا ہے۔

یقیناً آپ کے سانحۂ ارتحال سے عالم اسلام میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جس کو کوئی چیز پُر کر نہیں سکتی، آپ ساری دنیا میں امید سحر اور سفیر انقلاب اسلامی بنکر رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ الشریف) کی بجا طور پر نمائندگی فرماتے رہے ہیں اور "وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِیعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ" کے شعار قرآنی کے ہمراہ اسلام ناب محمدی کے پرچم تلے، عالم اسلام کو دشمن آشنا کرتے ہوئے اتحاد کی دعوت دیتے رہے ہیں ۔ مجمعِ جہانی تقریب مذاہب اسلامی میں آپ کی مخلصانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

ایسے غمناک موقع پر وارث حق امام عصر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس، مقام معظم رهبری حضرت امام خامنہ ای حفظہ اللہ الشریف، مراجعِ تقلید، حوزات علمیہ، بیت معظم لہ اور تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں

خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آقا (آیت اللہ تسخیری) کی روحِ ملکوتی کو بلندی درجات نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین ، بحق محمد و آلہ الطاھرین۔

شریکِ غم:
سید عباس باقری
صدر و اراکینِ آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ

آیت اللہ تسخیری اتحاد اسلامی کے پرچم دار تھے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬