19 August 2020 - 12:16
News ID: 443493
فونت
چئیرمین اصغریہ تحریک:
انجینئر حسین شاہ موسوی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی ضرورت ہے، دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے، جب تک انسان کی عبادت عادت نہیں بنتی، انسان عبد نہیں بن سکتا، ہمیں تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسری مجلس عمومی کا اجلاس جادم بگھیو ضلع مٹیاری میں مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی کی زیر صدارت ہوا، جس میں چئیرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے خصوصی خطاب کیا۔

مجلس عمومی میں سندھ کے تمام اضلاع کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، شھداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو سمیت دیگر شہروں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس عمومی میں ضلع، ڈویژن، مرکز کی شعبہ جاتی رپورٹس پیش کی گئیں، جس میں شعبہ تنظیم، شعبہ تعلیم و تربیت، شعبہ فنانس، شعبہ عزاداری و تبلیغ، شعبہ فروغ تعلیم و اعلیٰ تعلیم، شعبہ ابلاغ عامہ، شعبہ گوٹھ محلہ سدھار، شعبہ تعارف مکتب اہلبیت کی رپورٹس پیش کی گئیں، جس پہ تنقیدی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ سہ ماہی منصوبہ بندی کی گئی۔

چئیرمین تحریک انجنئیر موسوی نے اصغریہ تحریک میں نئے شامل ہونے والے گلستان اسلام پروگرام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی ضرورت ہے، دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے، جب تک انسان عبادت کا عادی نہیں بنتا، عبد نہیں بن سکتا، ہمیں تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان میں بچوں کی تربیت کا نظام ہے، تربیت سے عادتیں اور اخلاقیات بنتے ہیں، ہماری تعلیم پہ توجہ تو ہے، مگر تربیت پر نہیں ہے۔

اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔/۹۸۸/ن

دین اسلام کی توجہ اخلاقیات پر ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬