27 August 2020 - 14:34
News ID: 443574
فونت
انتظامیہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں سید الشہداء کی عزاداری کا سلسلہ طبی پروٹوکول کے ساتھ جاری ہے انتظامیہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

جلوس کی مرکزی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے گزرگاہ پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر سڑک کنارے رکھ دیئے گئے ہیں۔

جلوس سے قبل گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگاکر بند کیا جائیگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬