01 September 2020 - 10:36
News ID: 443585
فونت
گورنر پنجاب پاکستان نے کہا کہ مسلمان جس فرقے سے بھی تعلق رکھتا ہے وہ امام حسینؑ کی قربانی کو تسلیم کرتے ہیں اور عالم اسلام اس بات پر متفق ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب پاکستان چودھری محمد سرور نے لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے دورے میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا : نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان عصمت نے اسلام کی بقاء کیلئے جیسی قربانی دی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے گورنر پنجاب کو ادارہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ نے گورنر پنجاب کو حضرت علی علیہ السلام کے لکھے ہوئے قرآن پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔

گورنر پنجاب نے مجلس عزاء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جس فرقے سے بھی تعلق رکھتا ہے وہ امام حسینؑ کی قربانی کو تسلیم کرتے ہیں اور عالم اسلام اس بات پر متفق ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب نے مجلس کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھی تعریف کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬