04 September 2020 - 18:34
News ID: 443633
فونت
پاکستان:
کوئٹہ پاکستان میں ایک مسجد کے باہر بم دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورزٹ کے مطابق، دھماکہ جمعے کی دو پہر سریاب روڈ کی ایک مسجد کے باہر ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس دھماکے سے مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی ۔

کوئٹہ کے اے آئی جی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ دھماکہ حادثہ تھا یا کسی دہشت گردی کا نتیجہ تھا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ دھماکہ کسی موٹر سائیکل میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے ہوا یا دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬