Archive
2 page

قرآن و حدیث کی روشنی میں نفس کو نقصان پہنچانا حرام اور جان کی حفاظت واجب ہے

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ علی سیستانی، دیگر مراجع تقلید اور جامعتہ الازہر مصر کے فتاویٰ کی روشنی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے،

یوم جانباز کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی اپنے پیغام میں جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔

ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے/ امریکہ کو خطے سے نکلنا ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے یوم پاسدار کی مناسبت سے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی فوج امریکہ کی سرحدوں کے اندر رکھنی چاہیے امریکی فوج کی ہمارے خطے میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ھندوستان لاک ڈاون پر غریبوں کی امداد کیلئے حجت الاسلام و المسلمین صفی حیدر کی اپیل / جوان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور کمیٹیاں تشکیل دیں

سرزمین ھندوستان کے عظیم تعلیمی مرکز تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین صفی حیدر صاحب نے ھندوستان لاک ڈاون پر غریبوں کی امداد کی درخواست کی۔

ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب تسلیم نہیں کریں گے

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے کہا: وفاقی وزیر تعلیم کی گذشتہ دنوں وزیراعظم کو بریفنگ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ پہلی تا پانچویں جماعت کے اسلامیات کے نصاب میں وفاق المدارس الشیعہ کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں، حکومت اپنی نظر بیان کرے۔

کرونا کے سلسلہ میں وھابیوں کے بیان انکی جہالت کی نشانی / تکفیری دہشتگرد لاعلاج مرض کا شکار ہیں

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ کچھ بازاری تکفیری سوچ کے لوگ جنہیں کافی عرصے سے بغض اہل بیت، ایران مخالفت اور شیعہ دشمنی کا لاعلاج عارضہ لاحق ہے، وہ عالمی وبا کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دیکر اپنی جہالت کا ثبوت دے رہے ہیں۔

کورونا بین الاقوامی اور انسانی المیہ، تمام سٹیک ہولڈرز سرجوڑ کر بیٹھیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: کرونا کے سبب ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم ہمیشہ کی طرح موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں نیز میدان عمل میں رہ کر رضاکارانہ سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں ۔