Archive
2 page

مکتب تشیع میں کسی کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں / مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے

سوشل میڈیا پر جو ایک توہین آمیز اور نہ تھمنے والا طوفان بدتمیزی برپا ہوا ہے، اسکی جو لوگ ابتداء کرنیوالے ہیں، اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو سائبر کرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کر رہے ہیں۔

مذھبی رواداری اور امن و امان کا قیام سب کی ذمہ داری ہے / فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ کار فرما ہیں

کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ بات کہتے ہوئے کہ ملکی سالمیت کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ھونا پڑے گا تاکید کی: روایتی مجالس اور جلوسوں پر  پتھراؤں کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ۔

زیارت عاشورہ پڑھنے پر ہونیوالی گرفتاریوں اور مقدمات کی مذمت کرتے ہیں

کراچی کے بھوجانی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ علمائے کرام نے کہا کہ شیعیانِ حیدرِ کرّارِؑ پاکستان کسی مسلک کے عقائد کو جو خود اُنکے نزدیک مُسلّم نہ ہوں، تسلیم کرنے کے پابند نہیں اور اپنے مُسلّمہ عقائد پر عمل کرنے کا قانونی اور شرعی حق رکھتے ہیں۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور قران پاک جلائے جانے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے

ملک بھر سے عزاداروں، بانیان مجالس اور مومنین کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، شیعہ نوجوانوں اور ماتمی سالاروں کی گرفتاریوں پر عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا: ھم نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور عظمت وقار کو بلند کرنے کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں ۔

عزاداری شہری آزادی اور مسلمہ آئینی حقوق کا حصہ ہے

نائب صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام شہری آزادیوں اور مسلمہ آئینی حقوق کی بنیاد ہے، جسے پامال نہیں ہونے دیا جائیگا۔ غیر اسلامی ممالک میں بھی عزاداری کیلئے کوئی پابندی نہیں۔

سوشل میڈیا پر ملت تشیع اور عزاداری کیخلاف مسلسل پروپیگنڈہ ناقابل برداشت

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے عقائد میں اختلاف آج کے نہیں، چودہ سو سالوں سے ہیں، جو عناصر ان اختلافات کو ہوا دے کر تصادم میں بدلنا چاہتے ہیں، انکی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، تمام حالات پر ہماری گہری نظر ہے۔

اماراتی بیدار ہوں اور اپنی تاریخی غلطیوں کا فوری طور پر ازالہ کریں

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عاشور کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کو قیام اور شہادت کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں امام سجاد(ع) اورحضرت زینب سلام اللہ علیھا کے قیام نے کلیدی، تاریخی اور بنیادی کردار ادا کیا۔

عزاداری کسی بھی صورت میں نہیں روکی جا سکتی

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام نے حضرت ابا عبد اللہ الحسین کے نام اور یاد کو بھی زندہ رکھا اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پاسداری بھی کی اور دین مخالف طبقے کو کوئی بہانہ نہیں دیا اس کام سے لوگوں کی بصیرت اور فہم و شعور کا پتہ چلتا ہے۔

دشمن نے دو ٹیمیں بنائیں، ایک شیعہ کے نام سے، ایک سنی کے نام سے

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے کہا کہ جو کھلم کھلا علی اللہ کہتے ہیں اور کہتے ہیں کائنات اللہ نے نہیں بنائی بلکہ اللہ کو بھی اہلبیت نے بنایا ہے، یہ لوگ مشرک ہیں، جن کو شیعوں کے عقائد خراب کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور سنیوں کے مقدسات کی توہین کا ٹارگٹ دیا گیا ہے تاکہ سنی مشتعل ہوں اور وہ ردعمل دکھائیں۔