08 July 2009 - 15:02
News ID: 1
فونت
آی? اللہ قبلان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں امریکہ کے موقف میں تبدیلی پر زور دیا ?

رسا : عالمی خبر رساں ایجنسی : آی? اللہ قبلان نے شام کے بارے میں امریکہ کے موقف میں مثبت تبدیلی کو سراہا اور امریکہ کی اس کوشش کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اسلامی اور عربی ممالک خاص طور سے اسلامی جمہوریہ اسلامی سے رابطہ بڑھانے پر توجہ دے ?

 رسا خبر ایجنسی کے مطابق مجلس اعلی شیعہ لبنان کے صدر آی? اللہ شیخ عبد الامیر قبلان نے کل دینی اور سیاسی افراد کے درمیان ایک جلسہ میں شرکت کی  جس میں انھوں نے جفری ویلٹمن مشرق وسطی میں امریکی نائب وزیر خارجہ، دانیال شاپیرو شورای امنیت ملی امریکہ اور میشل سیسون بیروت میں امریکی سفیرسے ملاقات کی اور لبنان اور علاقے کے حالات کا جائزہ لیا 

  آی? اللہ قبلان نے شام کے بارے میں امریکہ کے جدید موقف کو سراہا اوراس کو ایک مثبت عمل بتایا اور کہا : امریکہ کا یہ موقف تمام اسلامی اور عربی ممالک کے ساتھ ہونا چاہیے بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی کوشش کی جائے

 انھوں نے زور دیا کہ امریکہ علاقہ میں امن و امان برقرار کرنے کے لئے شام و اسلامی جمہوریہ ایران سے مسلسل گفتگو کرے اور امریکہ کی نئی حکومت سے اس بات کا تقاضا کیا کہ وہ تعصب سے پرہیز کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ جولان کی پہاڑی اور شعبا و کفر شوباکے علاقہ کو لبنان کے حوالے کرے اور علاقہ میں امن و امنیت کی کوشش کرے

 شیعہ مجلس اعلی لبنان کے صدر نے تاکید کی کہ عدل و انصاف کے ذریعہ علاقے میں امن و امان اور صلح کو برقرار کیا جائے انھوں نے فلسطین کے مسئلہ کا حل ایک مستقل فلسطینی حکومت کا قیام جس کا پایتخت قدس شریف ہو اور تمام فلسطینی جو دوسری جگہ مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان کی واپسی ہو سکے ?

  انھوں نے دوسری طرف امریکہ کی نئی حکومت کو حزب اللہ اور حماس تنظیم سے بات چیت کے سلسلے کو بڑھانے پر زور دیا جس کا محور عدالت اور انصاف و غیر جانبدارانہ ہو اور اسی طرح امریکہ سے لبنان مجلس کے صدر نبیہ بری سے مسلسل گفتگو جاری رکھنے کی تاکید کی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬