25 February 2010 - 16:52
News ID: 1004
فونت
رسا نيوزايجنسي - يونائٹيڈ مسلم اف انڈيا (UMI) کے زير اھتمام ايک پروگرام ميں امريکا اوراسرائيل انسانيت کا دشمن اورھندوستان ميں مسلمانوں کے خلاف سازش کا ذمہ دار قرار ديا گيا
امريکا اوراسرائيل

 

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، يونائٹيڈ مسلم اف انڈيا (UMI) کے زير اھتمام ايک پروگرام ميں مسلمانوں کي صورت حال اور امريکا کے کردار کا جائزہ ليا گيا .


اس موقع پر افغانستان ميں عام شھريوں کي امريکا اور نيٹوکے حملوں ميں ھلاکت پر يونائٹيڈ مسلم اف انڈيا افسوس کا اظھار کرتے ہوئے امريکا ،اسرائيل اور نيٹوکو انسانيت دشمن قرار ديا .


تنظيم کے سينئر مولانا نسيم مظاھري نے کہا: امريکي اور نيٹو افواج  افغانستان اور عراق ميں انساني حقوق پامال کررہي ہيں اور غريب شھريوں پر ظلم وتشدد ڈھا رہي ہيں جن کا صرف اتنا قصور ہے کہ وہ اسلامي شعار کے ساتھ جينا چاھتي ہيں.

 
انہوں نے يہ بھي دعوي کيا کہ امريکا ايک طرف تو مسلمانوں سے دوستي کا ڈھونگ رچا رہا ہے اور دوسري طرف ان پر تشدد بھي کررہا ہے.

 
انھوں نے کہا : اب وقت اچکا ہے کہ امن پسند شھريوں اور انصاف پسند ممالک کو امريکا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاھئے.

 
اس ميں انور اسلام سکرٹيري اف مسلم انڈيا مجلس مشاورت نے بھي اپنے بيان ميں کہا: امريکا اور اسرائيل ھندوستان ميں مسلمانوں کے خلاف سازش کررہے ہيں اور کچھ اپنے زر خريد افراد کے زريعہ مذھبي اختلافات کو پھلانے کي کوشش کررہے ہيں .  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬