28 February 2010 - 15:04
News ID: 1012
فونت
هفتہ وحدت کی مناسبت سے :
عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کی خبرنے پورے ایران اورپڑوسی ممالک میں ایک خوشی کی لہر دوڑا دی .


 
ریگی نے بہت سارے جوانوں اورگھرانوں کے خون سے اپنے ھاتھوں کو رنگین کر رکھا تھا ، بہت سارے لوگ  داغدار اور دکھی تھے ، ریگی نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت کے ذریعہ کوشش کی بے گناہ عوام کی اسائش اور چین وسکون کو چھین لے اور جمھوری اسلامی ایران کے نظام کو اس سلسلے میں ناکارہ جلوہ دے اور اسکا ایک دوسرا اھم مقصد اسلامی مذاھب اور فرقوں کے درمیان اختلاف پھیلانا اور برادر کشی تھا .


عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کی خبرسے فقط شیعہ ہی خوش نہی ہوئے بلکہ بہت سارے اھلسنت برادران خصوصا مختلف اهل سنت مذاھب کے علماء نے اس سلسلے میں خوشی کا اظھار کیا کیوں کہ وہ اچھی طرح واقف تھے کہ یہ تفرقہ امیز اختلافات ، قبیلہ پرستی دنیاے سامراجیت خصوصا امریکا اور اسرائیل کی سازش اوران سے وابستگی کا نتیجہ ہے .


اسلامی اتحاد ایک ایسا تفکر اور ضروری چیز ہے جس پر قران کریم اور سنت نبوی (ص) نے تمام مسلمانوں کو تاکید کی ہے اوراسے ضروری جانا ہے اور طول تاریخ اسلام میں متفکرین ، علماء ومصلحین نے دنیا کے مسلمانوں کو اس چیز کی جانب دعوت دی ہے اوراس سلسلے میں انہوں نے کافی زحمتیں بھی برداشت کی ہیں
ان میں سے مرحوم آیت الله سید محمد حسین بروجردی، آیت الله کاشف الغطاء، سید جمال الدین اسد آبادی ، اقبال لاهوری، شهید محمد باقر صدر، امام خمینی و مرحوم شهید مرتضی مطهری  جیسی شخصیت کو تاریخ کے صفحات پرجلی حروف میں دیکھا جاسکتا ہے.

   
ھمارے زمانے میں بھی امام خمینی (ره) نے کوشش کی کہ دنیاے اسلام کے اتحاد کا زمینہ فراھم کریں ."وحدت اسلامی"  ایک ایسا اقتباس ہے جو اپکی تقریر ، خطوط ، بیانات اور سفارشوں میں ملتا ہے جس کی اپ نے بارھا کوشش کی اور بارھا تکرار کیا  .


اور یہ صفت موجودہ قائد اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنه ای کے کردار میں ملتی ہے اپ نے حکام ، مختلف طبقے لوگوں سے ملاقات میں اسلامی اتحاد پہ تاکید کی اپ معتقد ہیں کہ اسلامی انقلاب ایک شیعہ تفکرکے دل سے اٹھا مگردنیا کے تمام مسلمانوں کواپنا بھائی سمجھتا ہے اوردشمنوں کے مقابل ان سے اتحاد کی درخواست کرتا ہے .


مختلف کانفرنس اور حج کے موسم میں اتحاد کے حوالےسے اپ کا پیغام انہیں سب باتوں کا بیان گر ہے.

    
یہں پر ایک اھم سوال یہ ہے کہ یہ اتحاد کس طرح محقق ہوگا ، اس میں کوئی شک نہی کہ وحدت اسلامی کے لئے دوچیز بہت اھم ہے ایک : تمام مسلمانوں کی کوشش اور اس سلسلے میں ھر قسم کی فدا کاری . دوم : اسلامی ممالک میں ھر قسم کا فتنہ اور تفرقہ پھلانے والوں کے ہاتھوں کوکاٹ دینا .


جی ہاں ، یہی اسمان اتحاد کے دو پر پرواز ہیں ، اسلامی اتحاد حاصل نہی ہوگا مگر اس کے کہ ھر فرقہ اورمذھب کا مسلمان پہلے افراطیت اور تفرقہ انگیز باتوں سے مقابلہ کرے اورانہیں فیصلوں کے بیچ حائل دیوار قرار نہ دے کیوں کہ یہ افراطیت اور تعصب پہلے دوسرے مسلمان بھائی کے دامن پر کفروشرک کے بد نما دھبے ابھارتی ہے اور پھر انہیں جائز القتل یا واجب القتل جان کر بڑی اسانی کے ساتھ ایک مسلمان بھائی دوسرے مسلمان کے خون سے اپنا ھاتھ رنگین کرلیتا ہے .

 اور اس مقصد کے حصول میں حاضر ہیں کہ غیرمسلموں خصوصا امریکا اوراسرائیل جیسے اسلام مخالفین سے مدد لیکر اسلامی معاشرے میں برادر کشی کو توسعہ دیں ، اس لحاظ سے بغیر تعصب وافراطیت اور اتحاد اسلامی کے مخالفین سے مقابلہ کئے ہوئے "وحدت اسلامی"  برقرار نہی کی جاسکتی.

     
ریگی گروپ وہ گروپ تھا جس نے گذشتہ چند برسوں میں کوشش کی کہ اسلامی سر زمین پر فتنے اور اختلاف کی بنیاد ڈال دیں ، اس دھشت گرد گروپ نے بہت سارے بے بیگناھوں چاھے وہ شیعہ ہوں یا سنی کا خون بہایا انکا قتل عام کیا اور اعتراف لئے جانے جانے پر انہوں نے سب سے پہلے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ سب اسلامی اتحاد کو ختم کئے جانے کی غرض سے کیا گیا تھا .


اس لحاظ سے ریگی کی گرفتاری ، اسلامی اتحاد کو جامعہ عمل پہنانےکی کوشش اور اسلام دشمن عناصر سے مقابلہ کی کوشش ہے .


اور اس هفته وحدت اسلامی کے موقع ایسے ادمی کی گرفتاری دنیا کے تمام مسلمانوں کوجو زیادہ تراتحاد کو پسند کرتے ہیں ایک اچھی خوشخبری ہے اور خداوند مسلمانوں کے دلوں کو شاد کرنے والوں اچھے اجر سے نوازتا ہے.


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬