28 February 2010 - 15:11
News ID: 1014
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے بيان کياکہ اسرائيل کا سرانجام شکست و نابودي کے علاوہ کچھ بھي نہيں ہے.
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، ميلاد حضرت ختمي مرتبت کي مناسبت سے بارہ ربيع الاول سے منائے جانے والے ہفتہ اتحاد کے پہلے دن فلسطين کي مزحمت کار تحريکوں کے رہنماؤں نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے تہران ميں ملاقات کي?


اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : استقامت و پائيداري و جہاد کے زير سايہ فلسطين اور قدس شريف، مسلم امہ کي آغوش ميں واپس آ جائے گا اور غاصب اسرائيل کا انجام شکست و نابودي کے علاوہ کچھ نہيں ہوگا?


قائد انقلاب اسلامي نے اپني اس انتہائي اہم اور اميد افزا گفتگو ميں فلسطيني قوم اور غزہ کے ثابت قدم عوام کي فولادي مزاحمت و استقامت کي قدرداني کرتے ہوئے فرمايا کہ فلسطيني قوم کي يادگار استقامت کے تسلسل، مزاحمت کے محور پر جانباز مجاہد فلسطيني گروہوں کے اتحاد اور اللہ تعالي کي ذات پر ايمان و توکل کے ذريعے فلسطين کو آزادي ملے گي اور صيہوني حکومت کے حاميوں کا مقدر روسياہي اور تاريخي رسوائي کے سوا کچھ نہ ہوگا?


آپ نے فلسطين اور غزہ کے عوام کي قابل تحسين استقامت کو حيرت انگيز اور ايک انوکھي حقيقت اور فلسيطنيوں کي پوزيشن کي مضبوطي اور پيشرفت کي بنياد قرار ديا?


آپ نے فلسطيني قوم کي قدرداني اور تشکر کرتے ہوئے فرمايا کہ غزہ اور فلسطين ميں نہ ختم ہونے والي مشکلات اور دباؤ کا سامنا اللہ تعالي کي ہدايت و نصرت کے بغير ممکن نہيں ہے اور فلسطيني قوم در حقيقت تاريخ کي سب سے ثابت قدم قوم کے لقب کي سزاوار ہے?


قائد انقلاب اسلامي نے فلسطيني قوم کے اندر استقامت و ثابت قدمي کے جذبے کي حفاظت و تقويت کو مزاحمت کار فلسطيني تنظيموں کا سب سے اہم فريضہ اور فلسطين کي فتوحات کي تمہيد قرار ديا اور فرمايا کہ صيہوني دشمن اور اس کے دوسرے رفقائے کار غزہ اور مغربي کنارے کے عوام پر شديد اور گوناگوں دباؤ کے ذريعے انہيں استقامت و مزاحمت سے روگرداني کرنے اور ہتھيار ڈالنے پر مجبور کرنے کي کوشش ميں ہيں ليکن فلسطيني قوم کو چاہئے کہ اپنے دوہرے جوش و خروش اور بھرپور اميد کے ساتھ يہ اطمينان رکھے کہ اس کي عظيم الشان تحريک يقيني طور پر نتيجہ خيز ہوگي?


قائد انقلاب اسلامي نے استکبار و کفر کے محاذ کے مقابلے ميں استقامت و مزاحمت کرنے والے محاذ کي روز افزوں طاقت کو ايک نماياں اور ناقابل انکار حقيقت قرار ديا اور فلسطيني تنظيموں کے رہنماؤں سے فرمايا کہ مزاحمت کے محاذ کي نماياں مضبوطي اور پيشرفت تحريک مزاحمت ميں روحانيت اور توکل علي اللہ کے عنصر کي شموليت کا نتيجہ ہے بنابريں فلسطيني قوم ميں حقيقي ديني و ايماني جذبے کي تقويت کرني چاہئے اور اللہ تعالي کے وعدوں کي تکميل کے سلسلے ميں حسن ظن اور توکل و اميد ميں اضافہ کرنا چاہئے?


قائد انقلاب اسلامي نے استبدادي شاہي نظام پر ملت ايران کي فتح و کامراني کو اللہ تعالي کے سچے وعدوں کي تکميل کا بين ثبوت قرار ديا اور فرمايا کہ ايسے ملک ميں جہاں کي طاغوتي حکومت کو امريکا اور مغرب کي بھرپور حمايت حاصل تھي، اسلامي جمہوري نظام کي تشکيل ايک امر محال تصور کي جاتي ہے ليکن اللہ تعالي کي ذات پر توکل، اتحاد و ايمان و ثابت قدمي پر مبني جہاد اور امام خميني کے ٹھوس اور پختہ موقف کے نتيجے ميں يہ امر محال، امر ممکن بن گيا، يقينا فلسطين کي آزادي استبدادي شاہي حکومت پر ملت ايران کي فتح سے زيادہ دشوار نہيں ہوگي?


قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مسئلہ فلسطين کے سلسلے ميں مغرب والوں کے جھوٹے پروپيگنڈے کا مقابلہ کئے جانے اور حقائق کو منظر عام پر لانے کو بہت اہم قرار ديا اور بائيس روزہ جنگ غزہ ميں امريکا اور انساني حقوق کے دفاع کے دوسرے دعوے داروں کي رسوائي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ امريکا اور صيہونيوں کے دوسرے حاميوں نے غزہ ميں انساني حقوق کي وسيع ترين اور بھيانک ترين پامالي کو يکسر نظر انداز کر ديا، وہ تو جب دنيا کي قوميں ريليوں اور مظاہروں کي شکل ميں سڑکوں پر نکل آئيں تب بعض يورپي حکومتوں اور انساني حقوق اور آزادي کے دفاع کے دعوے کرنے والے اداروں نے مزيد بدنامي سے بچنے کے لئے، ان جرائم کي زباني مذمت شروع کي?


قائد انقلاب اسلامي نے بائيس روزہ جنگ غزہ ميں صيہونيوں کے جرائم کے تعلق سے اقوام متحدہ کے موقف کو بھي ايک طرح کي بدنامي کي بات قرار ديا اور فرمايا کہ گولڈ اسٹون کميٹي کي رپورٹ کي رو سے تو غاصب و غير قانوني صيہوني حکومت کے مجرم و گنہگار حکام کو مقدمہ چلا کر سزائيں دي جاني چاہئے ليکن کيوں اس سلسلے ميں سناٹا ہے، بلکہ غاصب و غير قانوني حکومت کي حمايت ميں اضافہ بھي ہو گيا ہے?


قائد انقلاب اسلامي نے بائيس روزہ جنگ غزہ ميں اکثر عرب حکومتوں کي ناکام کارکردگي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ حکومتيں مسئلہ فلسطين کو عربوں کا مسئلہ کہتي تھيں ليکن جب فلسطينيوں کي امداد کا معاملہ آيا تو انہوں نے اس پہلو سے بھي کوئي کام نہيں کيا اور اپنے فلسطيني عرب بھائيوں کو دشمن اور اس کے حاميوں کے سامنے بے سہارا چھوڑ ديا، يہ کارکردگي اور يہ طرز عمل تاريخ ميں ہميشہ محفوظ رہے گا?


قائد انقلاب اسلامي نے امريکي صدر کے تبديلي کے نعرے کو واشنگٹن کي بدنامي اور رسوائي پر پردہ ڈالنے کي مہم بتايا اور فرمايا کہ يہ جھوٹے دعوے بھي بے ثمر رہے کيونکہ امريکيوں نے مسئلہ فلسطين اور دوسرے بہت سے معاملات ميں آشکارہ دروغ گوئي کي اور ملت ايران تيس سال سے يہ دروغ گوئي سننے کي عادي ہو گئي ہے?


قائد انقلاب اسلامي نے مغربي تہذيب اور لبرل جمہوريت کے دعوےداروں کے لئے مسئلہ فلسطين کو ايک چيلنج سے تعبير کيا اور فرمايا کہ فلسطيني قوم کي استقامت نے آزادي اور انساني حقوق کے سلسلے ميں مغرب کے کئي سو سالہ دعوؤں پر سواليہ نشان لگا ديا ہے اور مسئلہ فلسطين آج آزادي اور انساني حقوق کے سچے دعوے کرنے والے اور جھوٹے دعويداروں کي شناخت کي کسوٹي ميں تبديل ہو گيا ہے?


آپ کے مطابق ملت فلسطين کي استقامت کے سامنے امريکا کا جھکنا يقيني ہے، آپ نے فرمايا کہ بلا شبہ گزشتہ ساٹھ ستر برسوں کے دوران امريکي حکومتوں کي جانب سے صيہونيوں کي حمايت تاريخ ميں اس ملک کي بدنامي و رسوائي کا سبب بنے گي?


قائد انقلاب اسلامي نے نئے مشرق وسطي يعني اسلامي مشرق وسطي کي تعمير پر زور ديتے ہوئے ملت فلسطين کے دفاع کو انساني اور اسلامي فريضہ قرار ديا اور فرمايا کہ اس سلسلے ميں اسلامي حکومتوں کے زيادہ سنگين فرائض ہيں اور قوميں بھي بيدار اور فلسطين کي زيادہ حمايت کي خواہاں ہيں?


قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي جمہوريہ ايران اور ايراني قوم کے لئے فلسطين کي حمايت کو ايک عقيدتي مسئلہ قرار ديا اور فرمايا کہ مسئلہ فلسطين ہمارے لئے اور ہمارے عوام کے نزديک کوئي سياسي- اسٹريٹيجک مسئلہ نہيں بلکہ دل و ايمان کا معاملہ ہے، يہي وجہ ہے کہ ايراني عوام گيارہ فروري (جشن انقلاب کي تاريخ) کي ہي مانند جو ان لوگوں اور ان کے ملک کي تقدير اور سرنوشت سے منسلک دن ہے، يوم قدس پر بھي ملک گير مظاہرے کرتے ہيں اور مظلوم فلسطينيوں کے دفاع کے تعلق سے اپنے سچے جذبات کا اظہار کرتے ہيں?


آپ نے اپنے خطاب ميں صيہونيوں سے ساز باز کي راہ پر چلنے والوں کے انجام اور حالت کو دشمن صيہونيوں سے مذاکرات کے عبث اور بے نتيجہ ہونے کي دليل قرار ديا اور فرمايا کہ جن لوگوں نے بيت المقدس اور فلسطين کے اصلي اور صحيح راستے يعني جد و جہد اور استقامت کو نظر انداز کيا وہ دشمن کي جانب سے مسلط کردہ باتوں کو قبول کرنے پر مجبور ہوئے اور اگر ايک لمحے کے لئے بھي انہوں نے ان باتوں کے دائرے سے باہر قدم رکھا تو انہيں يا تو راستے سے ہٹا ديا گيا يا پھر ان کي توہين کي گئي?


قائد انقلاب اسلامي نے مزاحمت و استقامت کي دانستہ يا نادانستہ طور پر کي جانے والي نفي کو فلسطيني قوم پر پڑنے والي گہري ضرب سے تعبير کيا اور فرمايا کہ ان حقائق کو رائے عامہ کے سامنے تواتر کے ساتھ پيش کيا جانا چاہئے?


قائد انقلاب اسلامي نے نصرت الہي کو دنيا و آخرت ميں مومنين کے شامل حال بتايا اور فرمايا کہ ملت ايران کے معاشي، سياسي اور دفاعي وسائل امريکا سے کم ہيں ليکن اللہ تعالي کي با قاعدہ محسوس کي جانے والي نصرت کے باعث ہم امريکا سے زيادہ طاقتور ہيں اور ہم اپني روز افزوں پيشرفت اور امريکا کي پسپائي ميں اس نصرت کا با قاعدہ مشاہدہ کر رہے ہيں?


قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل وزير خارجہ منوچہر متکي نے تہران ميں آج سے منعقد ہونے والي "قومي و اسلامي يکجہتي برائے سرنوشت فلسطين کانفرنس" کے اہداف و مقاصد کي رپورٹ پيش کي اور صيہوني حکومت کے خلاف فلسطيني عوام کي مزاحمت کے ارتقائي عمل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اب حالات ايسے ہو گئے ہيں کہ صيہوني حکومت کے حامي اس غير قانوني حکومت کي حمايت کے سلسلے ميں پس و پيش کا شکار ہيں اور عالمي تنظيميں بھي صيہونيوں کے کئي عشروں پر محيط جرائم کے کچھ گوشوں کا جائزہ لينے پر مجبور ہيں?


فلسطين کي تحريک حماس کے رہنما خالد مشعل نے بھي ہفتہ اتحاد کے آغاز اور حضرت رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي ولادت کے ايام کے موقع پر قومي و اسلامي يکجہتي برائے سرنوشت فلسطين کانفرنس کے انعقاد کي قدرداني کي? انہوں نے ماضي کے مقابلے ميں علاقے کے موجودہ حالات کو بالکل بدلا ہوا قرار ديا اور کہا کہ اس وقت اللہ تعالي کے لطف و کرم اور اسلامي جمہوريہ ايران کي استقامت و شجاعانہ موقف کے باعث صيہوني حکومت کے مقابلے ميں استقامت و مزاحمت کا محاذ طاقتور ہوا ہے اور اسے متعدد کاميابياں ملي ہيں? انہوں نے کہا کہ اسرائيل نابودي کي راہ پر آگے بڑھ رہا ہے? خالد مشعل نے کہا کہ مزاحمت، کاميابي کا واحد راستہ ہے اور ہم سب ايک ہي محاذ کے اندر متحد ہوکر کھڑے ہيں اور جو لوگ مزاحمتي محاذ ميں شگاف پيدا کرنے کے در پے ہيں ان کے ہاتھ کچھ بھي نہيں لگے گا، جيسا کہ ہم نے دو تين دن قبل دمشق ميں ايران اور شام کے صدور کي زباني سنا، مزاحمتي محاذ کا ہدف، اس کي بات اور اس کي منطق ايک ہے?


انہوں نے فلسطيني عوام کي حمايت کے سلسلے ميں قائد انقلاب اسلامي اور ايراني عوام و حکام کے موقف کي قدرداني کرتے ہوئے مسجد الاقصي اور مقبوضہ فلسطين ميں واقع ديگر مقدس مقامات کو منہدم کرنے کي صيہوني حکومت کي کارروائيوں کے سلسلے ميں خبردار کيا?


فلسطين کي جہاد اسلامي تنظيم کے سکريٹري جنرل رمضان عبد اللہ نے بھي اپني گفتگو ميں علاقے کے انتہائي حساس ماحول ميں اس کانفرنس کے انعقاد کو بے حد اہم قرار ديا اور کہا کہ مسئلہ فلسطين کا حل امت مسلمہ کے اتفاق رائے اور مختلف فلسطيني گروہوں اور عوام کے اتحاد سے ہي ممکن ہے اور ہم اميد کرتے ہيں کہ تہران کانفرنس فلسطين کے سلسلے ميں ايک مضبوط قومي اتفاق رائے کي تمہيد ثابت ہوگي?


انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطين کا واحد حل صيہوني دشمنوں کے سامنے مزاحمت و استقامت کا مظاہرہ ہے کيونکہ گزشتہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہو گيا ہے کہ سياسي ساز باز کا نتيجہ فلسطنيي عوام کے حقوق کي پامالي کے علاوہ کچھ نہيں ہے?


جہاد اسلامي تنظيم کے سربراہ نے قائد انقلاب اسلامي اور ايران کے عوام اور عہدہ داروں کي جانب سے فلسطين کي حمايت کي قدرداني کرتے ہوئے کہا کہ استقامت و مزاحمت فلسطيني عوام کا حق ہے اور عز الدين قسام، احمد ياسين اور فتحي شقاقي جيسے با عظمت افراد کے مشن کو آگے بڑھانے والي فلسطيني تنظيموں کے رہنماؤں کي حيثيت سے ہم مزاحمت و جد و جہد کے علاوہ کوئي راستہ نہيں اپنائيں گے?


عوامي محاذ برائے آزادي فلسطين کے سربراہ احمد جبرئيل نے بھي آج کے اجلاس ميں دشمنوں اور مشرکين کا مقابلہ کرنے ميں رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي مشقتوں اور رنج و الم کي جانب اشارہ کيا اور کہا کہ ہم اسي رسول کي راہ کے مسافر ہيں اور ہم نے صيہوني دشمن کے مقابلے ميں فتح کي واحد راہ کے طور پر مزاحمت و استقامت کا انتخاب کيا ہے اور ہميں اپنے اس انتخاب پر فخر ہے?


انہو نے لبنان اور غزہ ميں مزاحمتي تحريک کو ملنے والي بڑي کاميابيوں کي جانب اشارہ کيا اور کہا کہ علاقے کے موجودہ حالات ماضي کي صورت حال سے بہت مختلف ہيں اور صيہوني دشمن جو اپني شکست و ہزيمت کے بارے ميں کبھي سوچتا بھي نہيں تھا اسے کئي بار شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے?


انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن گزشتہ برسوں ميں اپني مرضي کے مطابق نئے مشرق وسطي کي بنياد رکھنے کي کوشش کر رہے تھے ليکن آج مزاحمتي محاذ نے نئے مشرق وسطي کي بنياد رکھي ہے جو تہران سے شروع ہوکر پورے علاقے ميں پھيلے گا?


احمد جبرئيل نے فلسطيني عوام کي مزاحمت و استقامت کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران اور قائد انقلاب اسلامي کي حمايت کي قدرداني کي?


تحريک فتح کے سکريٹري جنرل ابو موسي نے بھي بيت المقدس اور ديگر فلسطيني مقدس مقامات کو لاحق خطرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : صيہوني حکومت نے مسجد الاقصي کے ارد گرد کے علاقوں پر قبضہ کرکے اور وہاں رہائشي عمارتوں کي تعمير کے ذريعے عملي طور پر قدس شريف کا محاصرہ کر ليا ہے اور شہر بيت المقدس کو پوري طرح يہودي شہر بنانے کي کوششوں ميں مصروف ہے?


انہوں نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کو مزاحمتي تحريک کے وجود ميں آنے اور اس کي کاميابيوں ميں بہت موثر قرار ديا اور اسلامي جمہوريہ ايران اور شام کے صدور کي حاليہ ملاقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب احمدي نژاد اور جناب بشار اسد کا موقف امريکا اور صيہوني حکومت کو ديا جانے والا شجاعانہ جواب تھا جس سے تمام مسلمانوں بالخصوص فلسطيني عوام کے دل مسرور و شادماں ہو گئے?


فلسطين کے عوامي محاذ کے سياسي شعبے کے سربراہ جناب ماہر طاہر نے بھي علاقے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے مقام اور کردار نيز مزاحمتي تنطيموں کي تشکيل ميں ايران کے اسلامي انقلاب کي کاميابي کي تاثير کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم سب جانتے ہيں کہ ايران پر جو دباؤ پڑ رہا ہے وہ ايٹمي مسئلے يا ديگر امور کي وجہ سے نہيں بلکہ فلسطين اور مزاحمتي تحريک کي حمايت کرنے کي وجہ سے ہے?


انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران بالخصوص ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کے موقف کي قدرداني کرتے ہوئے کہا کہ عوامي محاذ تنظيم کے سربراہ احمد سعدات نے جو جيل ميں ہيں اسرائيل کي جيل سے صدر ايران کے لئے اظہار تشکر کا پيغام بھيجا ہے?


تہران کانفرنس مين شام کے صدر کے خصوصي ايلچي جناب ہيثم سطائي نے بھي قائد انقلاب اسلامي کو شام کے صدر کا سلام پہنچايا اور کہا کہ شام، تہران کانفرنس ميں فلسطيني تنظيموں کے شانہ بشانہ شرکت کرکے يہ پيغام ديتا ہے کہ مزاحمتي محاذ، صيہوني دشمن اور اس کے حاميوں کے مقابلے ميں مزاحتمي تنظيموں کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہے?

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬