02 March 2010 - 13:03
News ID: 1029
فونت
ڈيوڈملي بينڈ برطانيہ کے وزير خارجہ :
رسا نيوزايجنسي - ڈيوڈملي بينڈ نے اسلام کوامن کا مذہب بتاتے ہوئے کہا کہ برطانوي مسلمان ملکي تر قي و خوشحالي ميں اہم کردار ادا کررہے ہيں
محمد مصطفي(ص)



رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ڈيوڈملي بينڈ نے اتوار کو دارالعلوم قادريہ جيلانيہ کي ميلاد کميٹي کي طرف سے يورپ کے سب سے بڑے ميلادالنبي کے جلسہ سے اسمبلي ہال والتھم سٹو ميں خصوصي خطاب کرتے ہوئے اسلام کوامن کا مذہب بتاتے ہوئے کہا کہ برطانوي مسلمان ملکي تر قي و خوشحالي ميں اہم کردار ادا کررہے ہيں

انہوں نے کہا : ہم چاہتے ہيں کہ فلسطين کو 1967ء معاہدہ کے مطابق ان کا اپنا آزاد وطن ميسر ہو جس کا دارالحکومت بيت المقدس ہو?


وزير خارجہ ڈيوڈ ملي بينڈ نے مزيد کہا : حضور اکرم دنيا کي عظيم ترين شخصيت تھي جسے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دوسروں نے بھي بہت سراہا ہے?
انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھي نے کہا تھا کہ اسلام سختي سے نہيں بلکہ حضور اکرم کے بلند اخلاق، سادگي اور جذبہ ايثار، عفو و درگزر کے عملي نمونے کے ذريعے پھيلا تھا?


انہوں نے کہا : ميلادالنبي مسلمانوں ہي کے لئے نہيں بلکہ تمام انسانوں کے لئے بہت بڑا دن ہے?


پير سيد عبدالقادر جيلاني نے اس جلسے کے انعقاد کے مقصد کو بيان کرتے ہوئے کہا : اس کا مقصد پيارے رسول کے پيغام امن کو عام کر نا اور يہ ثابت کر نا کہ ہم قانون کا احترام کرنے والے، محبتوں کو پھيلانے والے امن پسند شہري ہيں?


انہوں نے کہا : برطانيہ ہمارا ملک ہے ہم اس کے شہري ہيں اور اس ملک کي ترقي و خوشحالي اور اس ملک ميں رہنے والے تمام کميونٹيز کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہيں گے?


انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد پر ايمان رکھتے ہيں، ہمارا يعني کسي بھي سچے عاشق رسول کا تعلق کسي قسم کي دہشت گردي سے نہيں ہے، ہم تمام دہشت پسند کارروائيوں اور خودکش حملوں کو اسلام کے خلاف تصور کرتے ہيں اور ان کي پرزور مذمت کرتے ہوئے ايسے متشدد دين کے خلاف آواز بلند کرتے ہيں?

 
پير سيد منور حسين جماعتي سجادہ نشين علي پور شريف نے کہا : ميلاد منانے والے معاشرہ کے بہترين لوگ ہيں?


سيد زاہد حسين رضوي نے کہا : اسلام کي پيروي کر کے ہي دنيا ميں عزت و وقار حاصل کيا جا سکتا ہے?


سجادہ نشين اجمير شريف پير بلال چشتي نے کہا : اوليا ئے کرام کي تعليمات محبت، بھائي چارہ کو اپنا کر عشق مصطفي کي معراج تک پہنچ سکتے ہيں?


علامہ احمد نثار بيگ قادري نے کہا : برطانيہ ميں مسلمانوں کي تمام نسلي اقليتوں سے تعداد زيادہ ہے ہميں اپنا شرعي حق ملنا ضروري ہے?


علامہ قاضي عبدالعزيز چشتي نے کہا: برطانيہ ميں مسلمانوں نے معاشرہ کو بہترين روايات دي ہيں اور مل جل کر رہنے کا ڈھنگ ديا ہے?


سيد مظہر حسين گيلاني نے کہا : اسلام کے خلاف منفي پروپيگنڈا کا مغربي ميڈيا پر مقابلہ کيا جانا چاہئے?

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬