09 August 2009 - 19:21
News ID: 103
فونت
بہت ھی جلد مدرسه عالی بنت الهدی صدر کی جانب سے :
رسا نیوز اہجنسی - مدرسه عالی بنت الهدی کی مدیر نے کہا : طالبات سےمخصوص دو موضوع ( تفسیر تطبیقی اور کلام اسلامی ) میں ڈکٹریٹ کے شعبے کھولے جائیں گے .
طالبات سےمخصوص دو موضوع ( تفسیر تطبیقی اور کلام اسلامی ) میں ڈکٹریٹ کے شعبے کھولے جائیں گے

 

حجت الاسلام علیرضا بی‌نیاز ، مدرسه عالیہ بنت الهدی کے مدیر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے بیان کیا : طالبات کیلئے ڈکٹریٹ کی تعلیمی سطح میں نام لکھے جانے کی تفصیل چند روز بعد جامعه المصطفی اطلاع رسانی کی وب سائٹ پر منتشر ہوگی ۔ اس تعلیمی سطح میں داخلہ کا ٹسٹ اس سال کے موسم خزاں میں منعقد ہو گا


حجت الاسلام بی‌نیاز نے اس مرکز میں ڈاکٹریٹ کو دو موضوع تفسیر تطبیقی اور کلام اسلامی میں جانا اور کہا : مدرسه بنت الهدی میں ڈاکٹریٹ کے تعلیمی نصاب و تمام قوانین یونورسیٹی کے قوانین کے مطابق ہوگا ۔


جامعه المصطفی کے علمی گروہ کے ممبر ان نےدو موضوع کی ضرورت اور برتری  کے سلسلہ میں کہا : اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ مدرسه بنت الهدی میں غیر ایرانی طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، اعتقاداتی اور کلام اسلامی اور دینی شبھات و اعتراضات کی معلومات بہت ہی اہمیت رکھتی ہے ۔ اس طرف کلام اسلامی کے موضوع کی طالبات، کلام اسلامی کے ساتھ کلام جدید کی خصوصیت سے بھی آگاہ ہونگی ۔


انہوں نے بیان کیا : اسی طرح تفسیر تطبیقی میں مشغول طالبات  تفسیر قرآن جو کہ دین کا سر چشمہ ہے اس میں تمام اسلامی مذاھب کی تفسیر تطبیقی سے ا ٓگاہ ہونگی ۔


قابل ذکر ہے کہ  حوزه علمیه کے تیسری سطح یا ماسٹر کی ڈگری، اس میں داخلہ کی شرائط میں سے ہیں ۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬