08 March 2010 - 16:43
News ID: 1053
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے اھل سنت کے مفتیوں کے صدر نے ایران کے صوبہ گلستان کے نمائیندہ ولی فقیہ سے ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان آپس میں اتحاد و محبت کی تاکید کی ۔
عراق کے اھل سنت کے مفتیوں کے صدر نے آیت‌ الله نور مفیدی سے ملاقات کی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سید کاظم نورمفیدی گلستان میں نمائیدہ ولی فقیہ نے گذشتہ روز الشیخ‌ محمود خلف جراد العیساوی عراق کے اھل سنت کے مفتیوں کے صدر سے ملاقات میں جو گرگان میں انجام پایا تھا، اس اشارہ کے ساتھ کہ تمام مسلمانوں کا ایک ہی ھدف خدا سے تقرب کا ہے، انھوں نے کہا : مجھے اس پر اعتقاد ہے کہ مسئلہ وحدت ایک ٹیکٹیک یا سیاسی مسئلہ نہی ہے بلکہ ایک شرعی حکم ہے ۔


انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دشمن اسلام کے مخالف ہیں اور یہ شیعہ اور سنی نہی جانتے ہیں وضاحت کی : اس بنا پر وحدت شرعی تکلیف ہے اور تمام مسلمان پر اس کی تاکید کی گئی ہے ۔


مجلس خبرگان رهبری کے ممبر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ آج کے زمانہ میں تمام اسلام تمام کفر کے مقابلہ میں ہے اور ہمارے دشمن اسلام کو اپنے مقابلہ میں خطر کے عنوان سے دیکھ رہے ہیں، وضاحت کی : اس سلسلہ میں مسلمانوں کو چاہیئے کہ جهانی، حقوقی و فقهی‌ مسائل میں ایک ہو کر بولیں اور اس مسئلہ کے لئے ایک شیعه و سنی فقھا مرکز کے انعقاد کی ضرورت ہے تا کہ دنیائے اسلام کے لئے مھم جھانی مسئلہ میں ایک نظر پیش کی جائے ۔

قابل ذکر ہے اس ملاقات میں الشیخ ‌محمود خلف جراد العیساوی، عراق کے اھل سنت کے مفتیوں کے صدر نے مسئلہ اتحاد کی  تاکید اس کے ساتھ کی کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد اور تمام مسلمانوں کے درمیان محبت اور ھم دلی اسلام کے دشمن کے سازش کے مقابلہ میں بر قرار رہنا چاہیئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬