رسا نيوزايجنسي کي پليس نيوز سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، شھر قم کےمراجع تقليد ميں سے حضرت آيتالله وحيد خراساني نے سردار توکلي اور انکے ساتھ ائے وفد سے ملاقات ميں کہا : انشاءالله اپکے مستحکم ارادے کي بنياد پر نہ تنھا جرائم کم ہوجائيں گے ختم ہوجائيں گے اپکو توفيق ملي ہے کہ اپ کے ذمہ امنيت جيسا اھم کام کيا گيا ہے جبکہ انسان کا بالا ترين درد بھوک ہے مگر خداوند متعال نے قران ميں خوف کو اس پر مقدم جانا ہے يعني اول امنيت بعد سيري .
انہوں نے مزيد کہا : ايسي نشستيں جوعوام کےعقيدے کے انحراف کا سبب ہيں معاشرے سے اٹھا لي جائيں .
اس مرجع تقليد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ انتظاميہ اپني کوشش سے عوام کے عقائد کا تحفظ کرے کہا: مسيحيت ، بهائيت، وهابيت اور صوفيگري جيسي بزم کا خاتمہ کيا جائے .
اس ملاقات کي ابتداء ميں سردار توکلي نے حضرت آيتالله وحيد خراساني کي خدمت ميں انتظاميہ کي مختصر رپورٹ پيش کرتے ہوئے اپ کو شھر قم ميں 15% جرائم کے کم ہونےسے با خبرکيا اورانہوں نے کہا : صوبہ ميں امسال گزشتہ سال کي بہ نسبت امنيت بہتر ہے .