10 August 2009 - 15:39
News ID: 110
فونت
رسا نیوز ایجنسی - لکھنئو میں ۱۵/ شعبان کی مناسبت سے شہر میں جگہ جگہ محفل و تقاریب کا احتمام کیا گیا ۔ نذر مولا کا بھی اہتمام کیا گیا اور گومتی ندی میں خصوصی انداز سے سجائی گئی بڑی کشتی پر محفل جشن کا انعقاد ہوا ۔


 

رسا نیوز ایجنسی - لکھنئو میں ۱۵/ شعبان کی مناسبت سے شہر میں جگہ جگہ محفل و تقاریب کا احتمام کیا گیا ۔ نذر مولا کا بھی اہتمام کیا گیا اور گومتی ندی میں خصوصی انداز سے سجائی گئی بڑی کشتی پر محفل جشن کا انعقاد ہوا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے رپورٹ کے مطابق لکھنئو میں ولادت امام عصرحضرت مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ۱۵/ شعبان کی مناسبت سے شہر میں جگہ جگہ محفل اور تقاریب کا احتمام رہا ۔ روضئہ کاظمین میں جماعت حی علی خیر العمل کی جانب سے جشن امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا احتمام کیا گیا ۔ مولانا میثم کاظم جرولی نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے امام عصر کی زندگی پر مختصرروشنی ڈالی اور عقیدئہ مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کو پیش کیا ۔ شعرائے کرام نے بھی نظرانہ عقیدت پیش کیا ، محفل کی نظامت کے فرائض جناب گوہر دبیری نے انجام دئے ۔

 نذر مولا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ انجمن خدام کربلا عیش باغ کے زیر اہتمام کربلا ملکہ جہاں میں جشن ولی عصر کا انعقاد ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کے ساتھ محفل کا آغاز ہوا محفل کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا محمد اشفاق نے کہا کہ آج دنیا  پر ظلم و تشدد اور جارحیت عام ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے افراد پریشان نظر آتے ہیں ضرورت ہے کہ اس دور جارحیت کو ختم کیا جائے اس کے خاتمہ کے لئے حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا آخری جانشین جس کا نام محمد ہو گا آکر ظلم و ستم کے نام و خاتمہ کریگا اور عدل و انصاف کا پر چم لہرائے گا ۔ اس محفل کی نظامت مولانا قاری مسلم مندراپالوی نے کی شعرائے کرام نے بارگاہ ولی عصر میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

دوسرے دور کا آغاز کرتے ہوئے انجمن خدام کربلا کے صدر مولانا رضاحسین جرولی نے اپنی تقریر میں شب برائت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ شب ہماری غلطیوں کے استغفار کی حامل ہے ۔ اور مولانا رضا حسین نے کہا کہ شب قدر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی فضیلت یہ بھی ہے کہ اس شب کے اختتام پر حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری جانشین اور بارہویں امام  حضرت ولی عصر کی ولادت با سعادت ہے ۔ اس مناسبت کی ایک محفل حجتہ الا سلام مولانا حمیدالحسن کے عزاخانہ پر منعقد ہوئی ۔ جسکو خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر نے خطاب کیا ۔

انجمن ظہور امامت کی جانب سے  امام مہدی گھاٹ پر گومتی ندی میں خصوصی انداز سے سجائی گئی بڑی کشتی پر محفل کو حجتہ الا سلام مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کیا اسکے بعد شعرائے کرام نے نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔ انجمن کی جانب سے گذشتہ ساٹھ برس سے دریائے گومتی میں ایک بڑی کشتی کو خصوصی انداز سے سجایا جاتا ہے اس کو بجرہ کہا جاتا ہے اور اس پر محفل اور نظر ہو تی ہے ۔

نصف شب یہ بجرہ امام مہدی گھاٹ سے نکالا گیا اور صبح صادق یہ راج گھاٹ پہنجا اس وقت کثیر تعداد میں لوگ پکے پل پراستقبال کے لئے موجود تھے ۔ روضئہ سامرہ میں محفل و جشن منقد کیا گیا ۔ نصف شب میں جلوس مسرت نکالا گیا ۔ جس کے بعد محفل کا سلسلہ پوری رات اور دن میں بھی جاری رہا ۔
 سنی بورڈ آف انڈیا کے زیر اہتمام محافل اعلائے کلمتہ الحق میں تنظیم کے صدر شہاب الدین خان، قاری راشد اور حاجی اصلاح الدین نے ماہ شعبان کی فضیلت اور شب  برائت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ محفل میں ممتاز شعرائے کرام  راہی پرتاپ گڑھی ، رفعت شیدا صدیقی ، صافی کلیم ، جلال لکھنوی ، مجیب فتحپوری نے اپنا کلام پیش کیا ۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی  نے اسلامک سنٹر آف انڈیا کے زیر اہتمام دارالعلوم فرنگی محل میں منعقد جلسہ مظاہرئہ قرات سے خطاب کیا ۔ مولانا خالد رشید نے شب برائت کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت علی(ع) سے روایت ہے کہ  آپ نے فرمایا ماہ شعبان کی پندرھویں تاریخ کی شب میں اللہ تعالی کے حضور میں نوافل پڑھو اور دن کو روزہ رکھو ۔
  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬