29 March 2010 - 13:07
News ID: 1114
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے گرگان میں ایرانی شھر گلستان کے گورنر سے ملاقات کے دوران معاشرے میں وحدت اور ھمدلی برقرار رکھنے پر زور دیا


رسا نیوز ایجنسی کے گرگانی رپورٹر کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مایہ ناز استاد آیت الله علوی گرگانی، ایرانی شمسی سال میں پہلی ملاقات گلستان کے گورنر سے ہوئی، مبارک بادی کے بعد "سال بلند ھمتی و کثرت عمل" کو عوام کی زیادہ خدمت کرنے کا سال جانا اور کہا : حکومت کے ذمہ داروں اور سربراہوں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہیئے ۔ 
انہوں نے مختلف حصہ میں حکومت کی کارکردگی کو رضایت بخش جانا اور وضاحت کی :  ذمہ داران کو چاہیئے کہ وہ وحدت اور برادری کی حفاظت کریں اور عوام کی امانت داری اور سچے دل سے خدمت کریں اور اس نئے سال کو عوام کی خدمت کے لئے اپنے پروگرام میں درجہ اول رکھیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ تفرقہ اور جدائی معاشرہ کی بربادی اور نابودی کا باعث ہوتی ہے، بیان کیا : وحدت و دوستی و ھمدلی معاشرہ کی ترقی کا اھم سبب ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ گذشتہ تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپسی اختلاف و تفرقہ نے مسلمانوں کو زیادہ نقصان پہونچایا ہے، وضاحت کی : اس زمانہ کے شرائط کے مطابق مسلمانوں کے درمیان اتحاد و دوستی کے ساتھ اس کو باقی رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔
انہوں نے اسی طرح اس بیان کے ساتھ کہ اتحاد اور دوستی کا نمونہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دوسرے ممالک کے لئے قرار دیا اور وضاحت کی : اس سلسلہ میں ایرانی عوام دنیا میں ممتاز ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬