30 March 2010 - 11:10
News ID: 1118
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ ''ماہنامہ اصلاح'' کی ''حسینی جنتری'' ٢٠١٠ء اور ''محرم نمبر'' ١٣٧١ شہادت حسینی
ادارہ "ماہنامہ اصلاح" ادارہ "ماہنامہ اصلاح"

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ادارۂ اصلاح، بر صغیر کا ایک معروف اور قدیمی ادارہ ہے جو ١٣٨ سا ل سے اپنے عظیم و بیش بہا خدمات قوم کی خدمت میں پیش کر رہا ہے اس طویل مدت میں اس ادارہ نے انتہائی مفید اور اہم کتابیں پیش کی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی آج بھی یہ سلسلہ جا ری ہے لیکن اہل خیر کی توجہ کا طالب ہے ۔


اس ادارہ کا ایک بیش قیمت کارنامہ ''ماہنامہ اصلاح'' ہے جو ١١٦ سا ل سے پابندی سے نکل رہا ہے اور ہر مہینے نئی آب و تاب کے ساتھ اصلاح قوم کا بیڑا اٹھا ئے ہو ئے ہے ۔ جس میں علمی ،دینی ،ثقافتی ، سیاسی معلومات پرمشتمل معیاری اور مفید مضامین کاذخیرہ ہوتا ہے ۔ اس ماہنامے کے سال میں دوضخیم اور خصوصی شمارے ''محرم نمبر ''اورحسینی جنتری '' شا ئع ہو تے ہیں جو ہر اعتبار سے اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ کیوں نہ ہو اس لئے کہ اس کے مدیر معتبر صحافی،عظیم مفکر خطیب قادر مولانا سید محمد جابر جوراسی صاحب ہیں ۔


سال رواں کا محرم نمبر بھی انتہائی مفید اور معلومات کے خزانے کی صورت میں منظر عام پر آیا ہے جس میں امام حسین(ع)  اور کربلا کے حوالے سے معتبر اہل قلم نے خوب قلم فرسائی کی ہے، بعض مضامین تو انتہائی معیاری ،قابل توجہ اور جالب نظر ہیں مثلا آیات عظام سید علی خامنہ ای صاحب اور شیخ وحید خراسانی کے مضامین اپنی مثال آپ اور علامہ رضی جعفر ،علامہ سخاوت حسین ،مولانا عابد حسین ،مولانا شوکت حسین، مولانا نجیب الحسن، مولانا احمد رضا زرارہ، مولانا حسنین باقری، پروفیسر شاہ محمد وسیم، پروفیسر عزیزالدین ہمدانی، پروفیسر عراق رضا زیدی، مولانا ای اے حیدری، مولانا ریحان حسن وغیرہ کے مضامین بہت ہی معلوماتی اور مفید ہیں ۔ اس کے علاوہ منظومات کے حصے میں بھی انتہائی معیاری کلام نوحے، سلام، مر ثیے اور قطعات وغیرہ کی صورت میں موجود ہیں ۔


اس معلوماتی خزانے کے صفحات کی تعداد ١٧٦ ہے لیکن اس گرانی او ر مہنگائی کے دور میں خوبصورت چھپائی اور بہترین کاغذ کے ساتھ قیمت صرف ٥٠ روپئے ہے ۔


محرم نمبر کے علاوہ دوسرا خصوصی شمارہ ''حسینی جنتری ''کی صورت میں ہے. یہ جنتری ٥٨ سال سے پابندی سے شائع ہورہی ہے اس کے بانی بزرگ عالم، مولانا سید محمد باقر باقری جوراسی صاحب تھے جو ٢٠٠٤ ء میں مر حوم ہو ئے ۔


یہ جنتری بھی محرم نمبر کی طرح معلومات کا خزانہ ہے اس میں بھی اتنہائی معیاری ، مفید ،معلوماتی دلچسپ مضامین ہیں۔ ہرشمارے کی طرح اس جنتری میں مدیر ماہنامہ کاپر مغز، جہت دار او رزمانے کی ضرورت کے اعتبار سے اداریہ ہے جس کاعنوان ہی توجہ طلب ہے ''ایٹمی ہتھیار کی دوڑ ،مسائل و مشکلات ''۔


اس کے علاوہ مضمون نگار حضرات نے ہر عنوان پر خوب خوب لکھاہے مذہبی، علمی، سائنسی، ثقافتی، غرض ہرموضوع پر اس جنتری میں مواد موجود ہے یہ جنتری بھی صاف چھپائی، خوبصورت کاغذپر ١٣٦ صفحات پر مشتمل ہے اس کی قیمت بھی کتاب کودیکھتے ہوئے کچھ بھی نہیں ہے یعنی صرف ٣٥ روپئے ہے۔


اس ادارہ کی جانب سے ہندی داں حضرات کے لئے یہ خوشخبری بھی ہے کہ ٢٠٠٥ء  سے  یہ جنتری ہندی میں بھی شائع ہو رہی ہے اس کے مرتب ہیں جناب محمد مہدی باقری منیجر اصلاح ۔٥٠صفحات پر مشتمل اس جنتری کی قیمت بھی صرف ٢٥ روپئے ہے شائقین جلدی کریں اور اس پر آشوب دورمیں اس طرح کے رسالوں کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے گھروں میں علم کی شمع روشن رکھیں ۔


مذکورہ خصوصی نمبر وں کے علاوہ ہرمہینے اس علمی ،دینی ،معلوماتی رسالے سے فائدہ اٹھانے کے لئے اس کے خریدار بنیں اور دوسروںکوبھی خریدار بنائیں اور گھر بیٹھے ہر طرح کی معلومات حاصل کریں بالخصوص نئی نسل تک یہ معلومات پہنچائیں۔ اس کاسالانہ چندہ صرف ٢٠٠ روپئے ہے جس میں مذکورہ دونوں خصوصی نمبر بھی شامل ہیں ۔


ادارہ کورقومات شرعیہ حاصل کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے لہذا مومنین رقومات شرعیہ اور ہر ممکنہ طریقے سے اپنے اس قدیمی ادارہ کی مدد کریں، تاکہ یہ ادارہ اور بہتر طریقے سے خدمت دین اور اصلاح قوم کا فریضہ انجام دے سکے ۔


پتہ : ادارۂ اصلاح ، مسجددیوان ناصر علی ،مرتضی حسین روڈ،یحیی گنج کراسنگ، لکھنؤ ٣۔فون:0522-2261954 ؛Email:islah_lucknow@yahoo.co.in

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬