03 April 2010 - 23:09
News ID: 1135
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نے عدلیہ کے سربراہ سے ملاقات میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے عدلیہ کے سربراہ سے ملاقات میں عدلیہ میں رسوخ کئے افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا : عدلیہ کو مستقل اور کسی سے متاثر نہی ہونا چاھائے اور عوام توقع رکھتی ہے کہ عدلیہ اسطرح کے افراد کا صفایا کیا جائے .
حضرت آيت‌الله  مکارم شيرازي

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے اج عدلیہ کے سربراہ آیت‌الله آملی لاریجانی سے ملاقات میں اس ادارے کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : اس ادارے کی بنیادی مشکلات میں سے ایک مشکل ماھراورمتعھد افراد کی کمی ہے جس پرگزشتہ برسوں میں بہت زیادہ توجہ نہی کی گئی ہے  
 
انہوں نے مزید کہا : کوشش کریں کہ حوزہ علمیہ سے ماھر اور متعھد افراد کو منتخب کرکے انکی تربیت  کریں اورپھر انہیں برو کار لائیں اور حوزہ علمیہ کو بھی اس سلسلے میں کافی توجہ دینی چاھئے اور ھم بھی اپنی بقدر اس سلسلے میں مدد کرنے کو تیار ہوں


اپ نے تاکید کی : قضاوت اگر چہ خود واجب کفائی ہے مگر اس لحاظ سے کہ افراد کی کمی ہے بعض افراد پر واجب عینی ہے لھذا جو لوگ صلاحیت رکھتے ہیں انھیں اس سلسلے میں پیش قدم ہونا چاھئے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکے

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا : نظام جمهوری اسلامی ایران کی آبروعدلیہ ہے اگرھمارے پاس قوی اورباختیارکوٹ ہوتو دنیا کو فتح کرسکتے ہیں  

حضرت آیت‌الله  مکارم شیرازی نے مزید کہا : کوٹ کمزروں کے ل?ئے ہے تاکہ ضعیف افراد اس طریقے سے اپنے حقوق کا دفاع کرسکیں

انہوں نے قضاوت کے حوالے سے عوام کی بنیادی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : کمزورطبقے کے افراد کی ایک بنیادی مشکل مناسب وکیل کا نہ ہونا ہے چونکہ انکی مالی استطاعت ایسی نہی کہ اچھے وکلاء کا استخدام کرسکیں اور اچھے وکلاء اپنے موکلین سے بڑی رقم کے طلبگار ہوتے ہیں کہ یہ افراد اس کے دینے سے عاجز ہیں ولھذا اپنے حقوق سے دست بردار ہوجاتے ہیں بھتر ہے کہ ان لوگوں کے لئے بھی چارہ جوئی کریں  

اپ نے تاکید کیا : بہتر ہے کہ عدلیہ ان افراد کے لئے جن کی مالی حالت اچھی نہی ہے بیت‌المال سے ایک مقدار رقم معین کرکے وکیل قرار دے تاکہ وہ ان کمزور افراد کے حقوق کا دفاع کرسکیں 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬