04 April 2010 - 19:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 1137
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے پارلیمنٹ کے ممبروں سے ان کی خصوصی امتیاز کو کم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائیدہ نے پارلیمنٹ کے ممبروں کی خصوصی امتیاز کو کم کرنے کو کہا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی آیت اللہ سیستانی کے نمائیدہ نے گذشتہ روز امام حسین علیہ السلام کے حرم مطھر میں اپنی تقریر کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی پارٹی کے درمیان مذاکرات کے سلسلہ میں کہا : کچھ چائینل اس کوشش میں ہیں کہ وہ اعراق کی وضیعت کو بحرانی دکھائیں لیکن جو اعتماد سیاستداروں پر ہے امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بہتر اور جلد ہی حکومت بنا لی جائیگی ۔


انہوں نے کہا : سیاسی پارٹی کو چاہیئے کہ اس کام کو انجام دینے میں ملک اور قوم کی مصلحت کا خیال رکھ کر منصوبہ بندی کریں اور اپنی آنکھوں کو پارٹی فوائد سے بند کر لیں ۔ 

سید احمد صافی نے جدید پارلیمنٹ کے اچھے کار کردگی کے سلسلہ میں اچھی امیدیں کی اور اظھار کیا : پارلیمنٹ کے نئے ممبر گذشہ عرصہ کے کارنامہ سے بہتر کام کریں اور امید کی جاتی ہے کہ اپنی خصوصی امتیاز کو خود ہی کم کرنے کی کوشش کریں ۔ 

آیت اللہ سیستانی کے نمائیدہ نے محبت و دوستی کو ملک کی پیشرفت کا اصل عامل جانا اور وضاحت کی : مختلف قوم و قبیلہ کے لوگوں کے درمیان وسیع رابطہ برقرار کرنے سے آپس میں پائے جانے والے کینہ کے ختم ہونے کا باعث ہو تا ہے تا کہ اس دوستی کے ضمن میں عراق کی ترقی اور پیشرفت کا مشاھدہ کر سکوں ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬