10 April 2010 - 19:58
News ID: 1165
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے ایران ملک کے ماھرین و دانشمندوں سے اس ملک میں جدید علوم کی ترقی کو باعث افتخار جانا ہے ۔
آيت الله صافي گلپايگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آج صوبہ قم کے چند ماھرین ، محقق و دانشمندوں کے سربراہوں نے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی سے ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ اسلامی معاشرے میں علمی توسیع کی ضرورت ہے اور کہا : انشاء الله بڑے قدم بڑھائے جائیں اور اس طرح نہ ہو کہ ھم اس دور کے جدید اور پیشرفت سائینسی علوم جو آج کل بہت ہی تیزی سے توسیع پا رہی ہیں پہچھے رہ جائیں ۔

انہوں نے احکام اور اسلامی حکم کو جامع اور کامل جانا ہے اور وضاحت کی : علمی ترقی میں شرع اور اھل بیت علیھم السلام کے حکم کے مطابق قرآن ، کتاب اور سنت پر عمل کریں اور آئمہ علیہ السلام کے الھاماتی مطالب کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھائیں ۔  


حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے مختلف علمی رشتوں کے وجود کو خدا وند عالم کی نشانیوں میں سے جانا ہے اور کہا : انسان اس علمی رشتہ میں سے جس میں چاہے کوشش و جستجو کرے اور ان پردہ اسرار کو ہٹا دیں پھر بھی کم ہے اور یہ وہ پروگرام ہے کہ خدا وند نے خلقت عالم میں قرار دیا ہے ۔ یہ تمام علوم خدا کی نشانیوں میں سے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬