11 April 2010 - 16:45
News ID: 1170
فونت
مقابلہ کتاب خوانی :
رسا نیوزایجنسی - موسسہ محبان ام الائمہ نے کتاب فاطمہ زھراء کائنات کی بافضیلت خاتون سے کتاب خوانی کا مقابلہ منعقد کیا.
مقابلہ کتاب خواني
 
 
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نبی رحمت حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زھراء کی ذات والا صفات کی معرفت اور اپکی سیرت سے اشنائی تمام مسلمانوں بالخصوص صنف نسواں کے لئے انتھائی ضروری اور وقت کی اھم ضرورت ہے  اسی ضرورت کے پیش نظر ایسی باعظمت خاتوں  سے زیادہ زیادہ اشنائی کے لئے موسسہ محبان ام الائمہ نے ایک کتاب خوانی کے مقابلے اھتام کیا ہے جس کا پہلا انعام کربلائے معلی کی زیارت  ہے اورمزید دیگر انعامات نوازا جائے گا اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لئے فارم بھرنے کی  اخری تاریخ 20 اپریل ہےاور امتحان 25   اپریل کو امام باڑہ غفراں ماب میں 5 بجے شام میں ہوگا اس کےنتائج کا اعلان ایام فاطمیہ میں کیا جائے گا .
 

واضح رہے کہ اس انعامی مقابلے میں شرکت کرنے کے لئے کتاب فاطمہ زھراء کائنات کی بافضیلت خاتون مولفہ ایت اللہ ناصر مکارم شیرازی کوحاصل کرنے کے لئے امام باڑہ غفراں ماب مراجعہ کرسکتے ہیں.
 
 
قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے میں 18 سال سے اوپر تمام افراد شرکت کرسکتے ہیں.
   
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬