13 April 2010 - 19:53
News ID: 1186
فونت
سوامی اگنی ویش :
رسا نیوزایجنسی- سوامی اگنی ویش نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے کہا محمد مصطفی ھزاروں سال بعد دنیا میں توحید .
محمد مصطفی نےھزاروں سال بعد دنیا میں توحید کی شمع جلائی


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوامی اگنی ویش اور دیگر ھندومذھبی رھنما نے رسالت ماب کانفرنس میں شرکت کرکےاپ کے  مختلف اوصاف کا تذکرہ کیا .

سوامی اگنی ویش نے کہا : اسلامی تعلیمات پر عمل کرکےہی دنیا میں امن و شانتی کا ماحول بنایا جاسکتا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے  کہ ھم اسلامی تعلیمات کوسمجھیں ، مخلص اور صالح صحابہ کرام کو اپنا اسوہ بنائیں اور دنیا سے خوف و دھشت گردی اور ظلم وتشدد کا خاتمہ کرکے امن وامان کا ماحول پیدا کریں.

 
 انہوں نے کہا : میں محمد مصطفی (ص) کا مرید ہوں اور ان کی اس لئے قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے ھزاروں سال بعد دنیا میں توحید کی شمع روشن کی.

  
 انہوں نے مزید کہا : ضرورت اس بات کی ہے ھم محمد مصطفی (ص) کے راستےپر چلیں کیوں کہ اس سے زندگی کے حالات بہتر ہوں گے اور مسائل حل ہوں گے .

سوامی اومکا رنند نے اسلام کو امن وشانتی کا مذھب بتاتے ہوئے کہا : جو اسلام کو توڑنے والا مذھب ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں وہ اسلام سے نابلد ہیں.
 

 انہوں نے کہا : اج دنیا کو ضرورت ہے کہ موجودہ مسائل اور مشکلات سے نجات پانے کے لئے محمد مصطفی (ص) کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنے اندر اصلاح کریں.


اس کانفرس میں ام ام ورما نے کہا : تمام مذاھب کا احترام کیا جانا چاھئے اور ایک خاص طبقے کی خطا کی بنیاد پر کسی کو غلط نہی  کہنا چاھئے.
 

اوراسلامی تعلیمات کےبارےمیں پروفیسر انائے کانت جین نے کہا : اسلامی تعلیامت کے سلسلے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیاگیا ہے اسلام میں جس طرح انسانی کرامت کی باتیں کی گئی ہیں کسی اور دیگر مذاھب میں نہی ملتی .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬