13 April 2010 - 20:33
News ID: 1191
فونت
ظفر مسعود :
رسا نیوز ایجنسی ـ مولانا ظفر مسعود اھل سنت والجماعت کے ممتاز مذھبی رہنما اور آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے سرپرست نے پریس کانفرنس کو خطاب کیا ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق مولانا ظفر مسعود اھل سنت والجماعت کے ممتاز مذھبی رہنما اور آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے سرپرست نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا : میں ایک طویل عرصہ سے ملی مسائل کی بنیاد پر مسلم پسنل لا بورڈ سے جڑا رہا اس میں میرے عقائد کا کوئی دخل نہی ہے ۔


انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لکھنؤ میں مارچ کے مہینہ میں ہونے والے بورڈ کے جلسہ سے یہ بات واضح اور روشن ہو گیا تھا کہ بورڈ پر کامل طور سے وہابیوں کا قبضہ ہے اور بورڈ کا مسلم قوم سے و ملت سے کوئی سرو کار نہی ہے ۔


ظفر مسعود نے مولانا رابع حسینی ندوی کے منتخب ہونے پر اظہار کیا : مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کے عہدے پر  مولانا رابع حسینی ندوی کو تیسری مرتبہ بلا مقابلہ منتخب کیا جانا بھی عوام کو دھوکا دینا ہے ۔


آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے سرپرست نے کہا : میں اس بات سے متفق نہی تھا کہ ان کو تیسری مرتبہ بنایا جائے بلکہ اس میں مسلمانوں کے تمام فرقہ کو موقع دینا چاہیئے، جب میں نے اس پر سوال اٹھاتا ہوں تو اس کو ٹال دیا جاتا ہے اور بورڈ ہر قابض ویابی اپنے افراد کی گرفت مضبوط کرنے میں لگے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬