13 August 2009 - 17:17
News ID: 121
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حیدرآباد میں ولادت منجی عالم بشریت کے ولادت کے خاص موقع پر جشن محفل مقاصدہ کا انعقاد ہوا
حیدرآباد میں جشن امام زمان ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف )

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حیدرآباد میں ولادت منجی عالم بشریت کے ولادت کے خاص موقع پر ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا جسمیں علمائے کرام اور قرب و جوار کے مومینین  نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس جشن پر مسرت کی شروعات جناب سید ضیا حسین نے قران مجید کی پر برکت آیات کی تلاوت کر کے کی۔

ساؤتھ انڈین علماء کونسل کے صدر نے کہا :

ہم لوگوں کو اس بات کی طرف غور کرنا چاہئے کہ ہمارے امام صاحب العصر والزمانہ ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کو غیبت کیوں اختیار کرنی پڑی ؟

حجت الاسلام و المسلمین سید تقی رضا عابدی نے تاکید کی کہ امام صاحب العصر والزمانہ ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کے غیبت کے زمانہ میں ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

کیا ہم لوگ اپنے ھاتھوں پر ھاتھ رکھ کر اپنے امام کے آنے کا انتظار کریں ؟ یا ہم پر بھی کوئی ذمہ داری ہے جو امام کے ظہور کے مقدمہ کو فراہم کر سکے ۔

اس جشن امام زمان  ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) میں حجت الاسلام و المسلمین  صابر حسین ، حجت الاسلام و المسلمین شبّر شیرازی ، حجت الاسلام و المسلمین سید حنان رضوی اور حجت الاسلام و المسلمین سید جواد علی عابدی نے بھی عصر حاضر میں امام زمانہ کی ضرورت اور قیام عدالت پر کفتگو کی مسلمانوں کی پریشانی کا سبب امام سے دوری بتایا اور تاکید کی کہ ہم لوگوں کے نجات اور کامیابی کا تنھا راستہ اپنے امام زمان ( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) سے منسلک اور مرتبت رہنا ہے ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬