22 April 2010 - 16:13
News ID: 1232
فونت
آیت الله مکارم شیرازی کی شریف یونیورسٹی کے اھل کاروں سے ملاقات :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شریف یونیورسٹی کے اھل کاروں سے ملاقات میں اس یونیورسٹی کی فعالیتوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : یہ یونیورسٹی علم کے میدان میں پیش گام ہے کہ تمام طالب علم کی تمنا ہے کہ اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں .
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق  ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اج شریف یونیورسٹی کے مختلف شعبے کے اھل کاروں سے ملاقات میں کہا : عوام میں سے بہت سارے لوگوں کے ذھن میں اس یونیورسٹی کی اچھی یادیں مھفوظ ہیں اور سبھی اسے ایک اچھا علمی مرکز جانتے ہیں اورھمیں بھی جس کی خبر ہے وہ اچھی ہی باتیں ہیں .

 
انہوں نے مزید کہا : بہت سارے جوان اور طالب علم کوشش میں ہیں کہ مزید تعلیم کے لئے اس یونیورسٹی میں قدم رکھ سکیں اور یہ اس یونیورسٹی کا ایک امتیاز ہے .


انہوں نے مزید کہا : شماریات بیان گرہیں کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد قابل توجہ کامیابیاں رہی ہیں اور ایران بین الاقوامی سطح پر بہت اچھی طرح سامنے ایا ہے اور ھم ان تمام ترقیوں کو اسلام اور جمھوری اسلامی کے مرھون منت جانتے ہیں کہ اس نے اس طرح کا زمینہ فراھم کیا تاکہ ایران دنیا کی نگاہ میں سربلند رہے.


اپ نے کہا : ھم جب سنتے ہیں کہ اعتکاف اورمعنوی پروگراموں میں یونیورسٹی کی مسجدیں جوانوں سے مملو ہوجاتی ہیں اور وہ بھی س طرح کہ دوسرے جوانوں کے شرکت کی جگہ نہی ملتی تو ھمیں بہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ ھمارے جوان اس طرح کے  پروگرام کےعلاقہ مند ہیں .


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اخر میں بیان کیا :  جیسا کہ یونیورسٹی علم کی دنیا میں پرچمدار ہے اسلامی ثقافت کا پرچم بھی ہاتھ میں لے لے تاکہ ھم سبھی اطمینان کے اس عظیم سرمایہ سے استفادہ کرسکیں. 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬