25 April 2010 - 22:36
News ID: 1239
فونت
الازھر یونورسیٹی مصر کے مشہور استاد نے رسا سے گفت و گو میں؛
رسا نیوز ایجنسی – عبد الرحیم السایح نے الازھر یونورسیٹی اور دوسرے تمام بین الاقوامی علمی سینٹر کو حوزات علمیہ کے ساتھ مل کر دشمن کے ثقافتی اور اسلام ھرسی کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
اسلام سے ڈرانے کا سازشی شبہ سے مقابلہ کرنے کے لئے الازھر کی حوزات علمیہ کے ساتھ ھمکاری کی ضرورت

 

الازھر یونورسیٹی مصر کے مشہور استاد ڈاکٹر شیخ احمد عبد الرحیم السایح نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئی گفت و گو میں مغرب ممالک کے اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف وسیع ثقافتی ھجوم کے مقصد کی تحقیق و تفحس کی اور یونورسیٹیوں ، حوزات علمیہ ، علماء اور مفکریں اسلام سے اس کا مقابلہ کرنے کی قاطعانہ اقدام کی اپیل کی ۔

انہوں نے مغربی ممالک کا اسلام کے خلاف جارحیت اور اسلام سے ڈرانے کا سازشی شبہ کی وسیع پیمانے پر ترویج کی کوشش کو اسلامی ممالک پر اپنا تسلط جانا ہے اور کہا : مغرب کی طرف سے اسلامی تعلیمات پر شبہ اندوزی کی کثرت پہلے سے زیادہ ہوتی جا رہی ہے اور یورپی اسلامی سینٹر کی جدید گزارش کے مطابق واضح ہوتا ہے کہ دشمن اسلام اسلامی تعلیمات جیسے حجاب، حقوق بشر، صلح و متحد زندگی، جهاد، حقوق زن و... پر مختلف طبقہ کے لوگوں کے درمیان شبھات پھیلائے جا رہے ہیں ۔

شیخ احمد عبد الرحیم السایح نے یورپ، امریکا، افریقا اور ایشیاء میں بھی اسلام کی شہرت اور مقبولیت کو دشمن اور سامراج کے ڈر و خوف کا باعث جانا ہے اور کہا : دشمن ھر طرح سے اس کوشش میں ہے کہ اسلام کی طرف رغبت کی امواج کو کسی بھی طرح لوگوں کے درمیان سے ہٹا دیا جائے ۔

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬